لوک سبھا انتخاب میں بی جے پی لیڈران کی شعلہ انگیز اور ذات پر مبنی بیانات کا سلسلہ بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ تازہ معاملہ بی جے پی کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر گری راج سنگھ سے متعلق ہے جو ایک بار پھر تنازعہ میں پھنس گئے ہیں۔ بیگوسرائے سے بی جے پی امیدوار گری راج پر بہار میں ایک کیس درج کیا گیا ہے اور بتایا جاتا ہے کہ بی جے پی لیڈر پر یہ کیس مقامی کانگریس رکن اسمبلی کے خلاف ذات پر مبنی تبصرہ کرنے کی واجہ سے درج ہوا ہے۔
گری راج سنگھ پر الزام ہے کہ انھوں نے مقامی کانگریس رکن اسمبلی امیتا بھوشن کے خلاف نسل پرستی پر مبنی تبصرہ کیا۔ گری راج سنگھ کے علاوہ مقامی مٹھ کے مہنت شنکر داس پر بھی اس معاملے میں کیس درج کیا گیا ہے۔ یہ کیس راشٹریہ لوک سمتا پارٹی کے لیڈر راجیو کمار نے درج کرایا ہے۔ کیس سی جے ایم کورٹ میں درج ہوا ہے۔ مرکزی وزیر گری راج سنگھ بیگوسرائے میں انتخابی تشہیر کرنے پہنچے تھے جہاں انھوں نے یہ بیان متنازعہ بیان دیا۔