کل7 اپریل کو سہ پہر 5:30 بجے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے پالیٹیکنک پارک میں “حلقہ تعمیر ادب”دہلی کی دوسری نشست منعقد ہوئ۔اس نشست کی صدارت جناب آفتاب احمد منیری، صدر حلقہ نے کی جب کہ نظامت کے فرائض جناب ذیشان امجد حاتم نے انجام دیئے۔صدارتی گفتگو میں آفتاب احمد منیری نے حلقہ تعمیر ادب کے عروج و استحکام کے پیش نظر تحریک ادب اسلامی کے اغراض و مقاصد اور اصول و عزائم پر روشنی ڈالی نیز تحریک کے تاریخی و تہزیبی ارتقاء کی تصویر کو بھی واضح کیا ۔درمیان میں آج کی محفل کے شرکا حلقہ کے نائب صدر شاہ نواز حیدر شمسی ،زین خان، اجمل تیمی، اعجاز ریاضی و جنرل سیکرٹری حلقہ ذیشان امجد حاتم وغیرہ نے”حلقہ تعمیر ادب”کے زیر اثر معاشرے کی پاکیزگی و خوشحالی کے اہم نسخے بتاے اور تاثرات کا اظہار کیا ۔آخر میں یہ طے پایا کہ “حلقہ تعمیر ادب” کی تیسری نشست 3 مئی 2019 بروز جمع منعقد ہوگی جس میں شاہ نواز حیدر شمسی اپنا مقالہ بعنوان “سید عبدالباری کی ادبی و تنقیدی خدمات” پیش کریں گے