سہارنپور(ایم این این )
اتر پردیش کے سہارنپور لوک سبھا سیٹ پر لگاتار ای وی ایم خراب ہونے کی خبریں موصول ہو رہی ہیں۔ خبروں کے مطابق اب تک 100 سے زائد ای وی ایم میں خرابی کا معاملہ سامنے آ چکا ہے اور انھیں بدل کر دوسرا ای وی ایم استعمال کیا گیا۔ کئی پولنگ مراکز پر ای وی ایم میں خرابی سامنے آنے کے بعد لوگوں کو زبردست پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ لمبی لمبی قطاریں ووٹروں کی لگی ہوئی ہیں اور جن مقامات پر ابھی متبادل ای وی ایم دستیاب نہیں ہو سکا ہے، وہاں پولنگ کا عمل رخنہ انداز ہوا ہے۔
اس درمیان موصولہ خبروں کے مطابق صبح 9 بجے تک سہارنپور میں 8 فیصد، کیرانہ میں 10 فیصد، مظفر نگر میں 10 فیصد، میرٹھ میں 10 فیصد، بجنور میں 11 فیصد، باغپت میں 11 فیصد، غازی آباد میں 12 فیصد اور گوتم بدھ نگر میں 12 فیصد ووٹنگ درج کی گئی ہے۔