چھتیس گڑھ: الیکشن ڈیوٹی پر تعینات ایک افسر کی موت

 دوسرے مرحلے میں ملک کی 12 ریاستوں کی 95 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹنگ ہو رہی ہے۔ اس میں 1629 امیدوار اپنی قسمت آزمائی کر رہے ہیں۔

دوسرے مرحلے کے لیے ہو رہی ووٹنگ کے دوران ایک بری خبر سامنے آئی ہے۔ چھتیس گڑھ کے کانکیر واقع پولنگ بوتھ نمبر 186 پر تعینات ایک پولنگ افسر کی موت واقع ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ان کی موت ہارٹ اٹیک کی وجہ سے ہوئی ہے۔ واقعہ کے بعد بوتھ پر افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا لیکن اطلاعات کے مطابق حالات کو قابو میں کرتے ہوئے ووٹنگ کا عمل پرسکون انداز میں جاری رکھا گیا۔

دوسری طرف بہار کے ووٹروں میں اس وقت زبردست جوش دیکھنے کو مل رہا ہے جہاں لوک سبھا کی 5 سیٹوں کے لیے ووٹنگ ہو رہی ہے۔ موصولہ خبروں کے مطابق صبح 10 بجے تک تقریباً 20 فیصد ووٹنگ ہو چکی تھی۔