مدھوبنی: (ملت ٹائمز) سابق مرکزی وزیر محمد علی اشرف فاطمی مدھوبنی ضلع پارلیمانی انتخاب سے اپنا نام واپس لے لیا ہے ۔ فاطمی آڑ جے ڈی کے سینئر رہنما اور چار مرتبہ لوک سبھا کے ممبر پارلیمنٹ بھی چنے گئے ہیں مرکزی وزیر بھی رہ چکے ہیں۔ 2019 کے انتخابات میں فاطمی کو مدہوبنی سے امیدوار بنائے جانے کی امید تھی مگر آر جے ڈی نے عین موقع پر ان کو دھوکہ دے دیا اور مہا گٹھ بندھن کا امیدوار نہ بناکر ان کی جگہ آر ایس ایس ذہنیت کے حامل مکیش سہنی کو مہا گٹھ بندھن کا امیدوار بنایا ، جس سے دلبرداشتہ ہوکر بہوجن سماج پارٹی سے اپنا پرچۂ نامزدگی داخل کیا تھا لیکن آج وہ اپنا پرچۂ نامزدگی واپس لے رہے ہیں، غور طلب یہ ہے کہ فاطمی صاحب نے اہل مدہوبنی کے جذبات کا خیال رکھتے ہوئے یہ فیصلہ لیا ہے، مدھوبنی حلقہ سے ڈاکٹر شکیل کے پرچۂ نامزدگی داخل کرنے کے بعد فاطمی صاحب کے آنے سے مدھوبنی حلقہ کے عوام بالخصوص مسلمان پس و پیش میں تھے۔ فاطمی صاحب کا یہ قدم اور ان کا فیصلہ قابل تعریف ہے۔ واضح رہے کہ مدھوبنی کے فخر متھلانچل کہے جانے والے سابق مرکزی وزیر ڈاکٹر شکیل احمد صاحب کی حمایت دینے کا اعلان کریں گے، اور شام چار بجے تک باضابطہ طور پر وہ پریس کانفرنس بھی کریں گے، فاطمی صاحب کا یہ فیصلہ یقیناً خوش آئند اور مدھوبنی شہریوں کے لئے تاریخی فیصلہ ہے۔ ڈاکٹر شکیل احمد صاحب کے تمام حامیوں نے فاطمی صاحب کے فیصلے کا خیر مقدم اور خوشی کا اظہار کیا ہے ۔