علی اشرف فاطمی کا اقدام دانشمندانہ، ہم ان کی قربانیوں کا احترام کرتے ہیں: قاضی اعجاز احمد قاسمی

مدھوبنی: (پریس ریلیز) عظیم اتحاد کی طرف سے ایک ایسے گمنام اور کمزور ترین شخص کو اتحاد کا امیدوار بنایا گیا جو بی بی امیدوار کو شکست دینے کی صلاحیت نہیں رکھتا ہے، جس کی وجہ سے مسلمانوں میں غم و غصہ کی لہر دوڑ رہی ہے اور یہ بات عام طور پر زبان زد ہے کہ سیاسی پارٹیوں نے ہمارے پونے پانچ لاکھ مسلم ووٹ کا سودا کرلیا ہے اور ہمیں بے اثر کرنے کی سازش رچی جارہی ہے۔ ان حالات میں جناب محمد علی اشرف فاطمی اور ڈاکٹر شکیل احمد صاحبان نے پرچۂ نامزدگی داخل کردیا، جس کی وجہ سے عام مسلم ووٹرس بے چینی کی کیفیت میں مبتلا تھے کہ دونوں کے میدان میں رہنے سے فرقہ پرست پارٹی کی جیت آسان ہو جائے گی، اس لئے کسی ایک کو میدان میں رہنا چاہیے اور مسلسل کوشش کی جارہی تھی کہ دونوں میں سے کوئی ایک میدان میں رہیں ۔ فاطمی نے ڈاکٹر شکیل احمد سے اس سلسلے میں بات کیا، جب ڈاکٹر شکیل نے کسی قیمت پر نام واپس نہ لینے کا عزم ظاہر کیا تو بہت ہی سوچ سمجھ کر مفکر اسلام جناب حضرت مولانا محمد ولی رحمانی مدظلہ سے مشورہ اور اجازت کے بعد فاطمی صاحب خود ہی اپنا نام واپس لینے کا فیصلہ لیا اور نام واپس لے بھی لیا تاکہ مسلمانوں میں ووٹ کا بکھراؤ اور انتشار کا شکار نہ ہو اور فرقہ پرست پارٹی کو ہرانا آسان ہو جائے ۔ فاطمی صاحب کے اس قربانی کا احترام کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے امت کو انتشار سے بچایا۔ اللہ تعالٰی اس کا مستقبل میں بہتر صلہ دے گا، ان شاء اللہ ۔ اب مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ بلا کسی تردد کے متحد ہو کر ڈاکٹر شکیل احمد کو ووٹ دیں اور ان کی جیت کی راہ کو ہموار کریں اور انہیں بھاری اکثریت سے کامیاب بنانے میں اپنا نمایاں کردار ادا کریں۔