ملت ٹائمز کے چیف ایڈیٹرشمس تبریز قاسمی جرنلسٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے سرفراز

سال 2018-19 میں ملت ٹائمز نے ڈیجیٹل میڈیا کے میدان میں نمایاں اور تاریخی کارنامہ انجام دیا ہے ۔ کئی ایسے موضوعات کو ملت ٹائمز نے دنیا کے سامنے پیش کیاہے جسے مین اسٹریم میڈیا نے چھپانے کی کوشش کی تھی اور بیباکی کے ساتھ بنیادی ایشوز کو موضوع بحث بنایا ہے۔
نئی دہلی (محمد معصوم )
معہد الشیخ نظام الدین اولیاءنے ڈیجیٹل میڈیا کے میدان میں ملت ٹائمز کی ہمہ جہت خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ملت ٹائمز کے سی ای او اور چیف ایڈیٹر شمس تبریز قاسمی کو جرنلسٹ آف دی ایئر 2018-19 ایوارڈ سے سرفرازکیا ہے ۔
معہد الشیخ کے چیرمین مولانا ساجد منصور نے اپنے بیان میں کہاکہ سال 2018-19 میں ملت ٹائمز نے ڈیجیٹل میڈیا کے میدان میں نمایاں اور تاریخی کارنامہ انجام دیا ہے ۔ کئی ایسے موضوعات کو ملت ٹائمز نے دنیا کے سامنے پیش کیاہے جسے مین اسٹریم میڈیا نے چھپانے کی کوشش کی تھی اور بیباکی کے ساتھ بنیادی ایشوز کو موضوع بحث بنایا ہے۔مجموعی طور پر ڈیجیٹل میڈیا میں ملت ٹائمز کی خدمات قابل ذکر اور سرفہرست رہی ہے اس لئے معہد الشیخ نے ملت ٹائمز کے چیف ایڈیٹر شمس تبریز قاسمی کو جرنلسٹ آف دی ایر 2019-19 ایوارڈ سے سرفراز کیا ہے ۔
ملت ٹائمز کے سی ای او شمس تبریز قاسمی نے اپنے فیس بک پیج پر اس کی اطلاع دی ہے ۔ نمائندہ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم اللہ تعالی کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہمیں اس مقام تک پہونچایا اور ملت ٹائمز کی کامیابی کا سہرا ہمارے تمام کارکنان او راحباب کو جاتاہے جو ملت ٹائمز سے وابستہ اور ان کی خدمات حاصل ہے ۔انہوں نے یہ بھی کہاکہ معہد الشیخ اور مولانا ساجد منصور کے ہم شکر گزار ہیں جنہوں نے ہماری حوصلہ افزائی کی ہے ۔
واضح رہے کہ ملت ٹائمز ایک معروف میڈیا ہاوئس ہے جس کی اردو انگلش اور ہندی میں ویب سائٹ ہے ۔ یوٹیوب چینل ہے ،اس کے علاوہ فیس بک اور ٹوئٹر سمیت متعدد سوشل میڈیا اکاﺅنٹس ہیں ۔ مجموعی طور پر ملت ٹائمز کی آوازیومیہ تین لاکھ قارئین اور ناظرین تک پہونچتی ہے ۔
23اپریل کو غالب اکیڈمی میں ایک پروگرام کے دوران ڈاکٹر مفتی اعجاز ارشدقاسمی ڈاکٹر حفظ الرحمن قاسمی مولانا ساجد منصورمولانا مجیب الرحمن ندوی سمیت متعدد علماءکی موجودگی میں شمس تبریز قاسمی نے یہ ایوارڈ وصول کیا ۔