ہندوستانی عوام کے ساتھ چوکیدار نے نا انصافی کی: راہل گاندھی

جالور25 اپریل( آئی این ایس انڈیا )
کانگریس صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر گزشتہ پانچ سال میں ملک کے لوگوں کے ساتھ ناانصافی کرنے کا الزام لگاتے ہوئے جمعرات کو کہا کہ اگر کانگریس کی حکومت بنتی ہے تو سب کے ساتھ ’نیائے ‘ہوگا اور ایک ہندوستان-سب کا ہندوستان ہوگا۔ اس کے ساتھ ہی کانگریس صدر نے ملک کے غریب ترین پانچ کروڑ خاندانوں کے بینک اکاو¿نٹس میں 72000 روپے تک سالانہ ارسال کرنے، خواتین کو لوک سبھا اور اسمبلیوں کے ساتھ ساتھ سرکاری نوکریوں میں 33 فیصد ریزرویشن دینے کی بات بھی کہی۔ تھر کی بھری دوپہر میں یہاں ایک انتخابی جلسہ عام میں ا مڈے بھیڑ سے خطاب کر رہے راہل گاندھی نے نوٹ بندی اور جی ایس ٹی کو غریبوں کی جیب سے پیسہ نکالنے کا طریقہ بتایا۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ کم از کم آمدنی’نیائے‘کا منصوبہ سب سے زیادہ فائدہ ملک کے بے روزگار نوجوانوں کو ہوگا اور ملک میں روزگار میں اضافہ ہوگا۔ راہل نے کہا کہ ہماری حکومت آپ کے من کی بات سنے گی، کسانوں، نوجوانوں، خواتین اور چھوٹے دکانداروں کے من اور دل کی بات سنے گی اور آپ کے من کی بات پر حکومت چلے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہندوستان کے ارب پتی قرض نہیں لوٹانے کے باوجود جیل سے باہر رہیں گے تو کسان بھی باہر رہیں گے۔اگر ان کو لاکھوں کروڑ روپے دیئے جائیں گے تو کسانوں، مزدوروں، چھوٹے دکانداروں، دلتوں، قبائلیوں اور پچھڑوں کو بھی لاکھوں کروڑ روپے دیئے جائیں گے ۔ ناانصافی نہیں ہو گا ہندوستان میں۔ دو ہندوستان نہیں بنے گا، ایک ہندوستان ، سب کا ہندوستان ہوگا، اس میں ’نیائے‘ ہوگا۔ انہوں نے چوٹکی لی کہ پی ایم مودی کا شکریہ کہ انہوں نے بینک اکاو¿نٹ کھولے، ’ نیائے ‘ کا پیسہ انہی اکاو¿نٹس میں ڈالا جائے گا۔