دونوں ملکوں کے درمیان خیرسگالی کے پیغام کے طور پر پاکستان 360ہندستانی قیدیوں کو رہاکرنے کا اعلان کرچکاہے ۔ان میں اپریل کے دوران رہاکیے گئے 355ماہی گیر اور پانچ ہندستانی شہری شامل ہیں۔
اسلام آباد: (یو این آئی) پاکستان نے خیرسگالی کا مظاہر کرتے ہوئے پیر کےروز 55ہندستانی ماہی گیروں اور ہندستان کے پانچ دیگر شہریوں کورہاکردیا۔پاکستان نے کہاہے کہ اسی کے ساتھ ہی اس نے اب سبھی ہندستانی قیدیوں کورہاکردیاہے۔
دی ایکسپریس ٹربیون کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے جن ماہی گیروں اور ہندستانی شہریوں کو رہاکیاہے ،وہ کراچی کی ملیر جیل میں بندتھے۔ایدھی فاؤنڈیشن کے چیئرمین فیصل ایدھی اور سعدایدھی کی درخواست پر رہاکیے گئے ہندستانی ماہی گیروں کو کینٹونمنٹ ریلوے اسٹیشن لایاگیا جہاں سے انھیں بس سے لاہور لے جایاگیا۔
رہاکیے گئے ہندستانی شہریوں کو پانچ ہزار روپئے ایدھی فاؤنڈیشن کی طرف سے دیئے گئے اور انھیں خصوصی بسوں سے واگہہ بارڈر بھیجا جائیگا۔ دونوں ملکوں کے درمیان خیرسگالی کے پیغام کے طورپر پاکستان 360ہندستانی قیدیوں کو رہاکرنے کا اعلان کرچکاہے ۔ان میں اپریل کے دوران رہاکیے گئے 355ماہی گیر اور پانچ ہندستانی شہری شامل ہیں۔
جنوری میں دونوں ملکوں نے قیدیوں کی فہرست کا تبادلہ کیاتھا جس کے مطابق ہندستان کی جیلوں میں 347پاکستانی قیدی بند تھے جس میں سے 249شہری اور 98ماہی گیر تھے۔