موتیہاری( ملت ٹائمز فضل المبین )
بہار اسمبلی کے حزب اختلاف لیڈر وسابق نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی پرساد یادو نے ڈھاکہ ہائی اسکول کے کھیل میدان میں شیوہر پارلیمانی حلقہ کے امیدوار سید فیصل علی کی حمایت میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ انڈیا کا تمام ہتھکنڈے ناکام ثابت ہو رہا ہے کیونکہ انہیں ہتھکنڈوں کے ذریعے انڈیا نے عوام کو بیوقوف بناکر ان کااستحصال کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج بی جے پی مدے پر بات نہیں کرتی ہے کیونکہ یہاں نہ نوجوانوں کو روزگار ملا نہ کسانوں کی آمدنی دوگنی ہوئی اور نہ ہی مہنگائی کم ہوئی۔انہوں نے کہا کہ اگر ان کی سرکار بنتی ہے تو ہم انسانوں کی آمدنی کے لیے سہولیات فراہم کریں گے نوجوانوں کو روزگار دیں گے اور مہنگائی کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ اسمارٹ گاوں بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ : بی جے پی نے سازش کے تحت ان کے والد کو پھنسایا لیکن انہیں معلوم نہیں کہ ان کا بیٹا ابھی زندہ ہے وہ ان کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے کافی ہے کسی کے مائی کے لال میں یہ دم نہیں ہے کہ انکو ہرا دے کیونکہ بہار کی عوام انکے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر سچ مچ آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے مسیحا لالو پرساد یادو جیل سے باہر آئیں غریبوں کی آواز بنے اور فرقہ پرست طاقتوں کا منہ توڑ جواب دیجیے اور عظیم اتحاد کو کامیاب بنائیے۔ انہوں نے نتیش کمار پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ: بہار میں شراب بندی نام برابر ہے بلکہ غریبوں کو دھوکہ دے کر امیروں کے یہاں ہوم ڈیلیوری ہو رہی ہے۔ اور اس کا منہ مانگا پیسہ وصول آ جا رہا ہے اور یہ سارے پیسے نتیش چچا تک پہنچ رہے ہیں۔ اخیر میں انہوں ”بھاجپا بھگاو¿ دیش بچاو¿ “ اور ” پلٹو بھگاو¿ بہار بچاو¿“ کا نعرہ دیا۔ اسکے بعد انہوں نے شیوہر پارلیمانی حلقہ کے عظیم اتحاد کے امیدوار سید فیصل علی کو لوگوں کی اجازت سے جیت کی مبارکباد دی اور پھولوں کا ہار پہنایا۔ وہیں عظیم اتحاد کے امیدوار سید فیصل علی نے کہا کہ :دس سالوں سے اقتدار میں رہنے کے باوجود یہاں کے لوگ ان سے خوش نہیں ہیں اور وہ مودی کے نام پر ووٹ مانگنے کو مجبور ہے۔ انہوں نے کہا کہ:شیوہر کی بدحالی کو دیکھ کر رونا آتا ہے۔یہاں سڑک، ہسپتال سبھی کہال خستہ ہے ، اسپتال ہے لیکن علاج کے لیے دوائی نہیں ، اسکول ہے لیکن معیاری تعلیم نہیں ہے۔اخیر میں انہوں نے وعدہ کیا کہ یہاں سے جیت حاصل کرنے کے بعد سب سے پہلے یہاں کے بچوں کے مناسب تعلیم کے لئے کالج کا قیام ،علاج کے لیے ہسپتال ، اور راہ گیروں کے لئے بہترین سڑک کا انتظام کراو¿ں گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ کی دعائیں شامل رہی تو انشائ اللہ ضرور کامیاب ہوں گا اور سب سے پہلے بیلوا گھاٹ اور پھلور یا گھاٹ کی تعمیر کر او¿ں گا۔ ادھر جنرلسٹ ویلفیئر سوسائٹی کے قومی صدر سنجے ٹھاکر نے تیجسوی یادو کی موجودگی میں عظیم اتحاد نے شمولیت اختیار کی۔
وہیں خطاب کرنے والوں میں ڈھاکہ کے رکن اسمبلی فیصل رحمان نرکٹیا کے رکن اسمبلی ڈاکٹر شمیم احمد ، ہرسدھی کے ایم ایل اے راجندر رام ،سابق ایم ایل اے ہری شنکر یادو ، موتیہاری لوک سبھا کے سابق امیدوار ونود کمار شری واستو ، سابق ایم ایل اے منوج کمار سنگھ ، سابق ایم ایل اے لکشمی یادو ، سابق ایم ایل اے ببلو دیو ، ضلع راجد صدر سریش پرساد یادو ،حامد رضا راجو ، معین اختر ، شمس تبریز و غیرہ کے نام شامل ہیں۔