نئی دہلی (ایم این این )
الیکشن کمیشن آخر خواب غفلت سے بیدار ہو گیا اور اس نے بھوپال سے بی جے پی کی امیدوار اور دہشت گردی کی ملزمہ پرگیہ ٹھاکر پر 72 گھنٹوں کی پابندی عائد کر دکی ہے۔ پرگیہ ٹھاکر پر اشتعال انگیز بیان بازی کرنے کا الزام ہے۔
پرگیہ ٹھاکر نے کہا تھا کہ بابری مسجد کو شہید کرنے پر اسے فخر ہے۔ الیکشن کمیشن نے پرگیہ کے اس بیان کو مثالی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیا ہے اور پرگیہ کی انتخابی تشہیر پر 72 گھنٹوں کی پابندی عائد کر دی ہے۔
دوسری طرف فوج کی بہادری کو اپنے سیاسی فائد ے کیلئے مسلسل استعمال کرنے والے نریندر مودی کو الیکشن کمیشن نے کلین چٹ دے دی ہے اور اسے مثالی ضابطہ اخلاق کے تحت نہیں ماناہے ۔