دہلی: (سیف الرحمٰن/ملت ٹائمز) روزے میں ہم کھانا,پینا و اپنی دیگر حاجات سے پورے دن کنارہ کشی رکھتے ہیں لیکن بھوک و پیاس کی شدت کی وجہ سے سوجانے کے بجائے اور دنوں کے مقابلہ کہیں زیادہ عبادات کا اہتمام ان دنوں میں کرتے ہیں راتوں کو بھی فرائض کے ساتھ تراویح و دیگر عبادات میں وقت دیتے ہیں اور پورے ایک ماہ یہ سلسلہ جاری رہتا ہے اس عمل کے ذریعہ اسلام ہمارے اندر سنگھرش کرنے کی طاقت اور سنگھرش جسے اسلام میں جہاد کہا گیا ہیکہ بیچ آنے والی پریشانیوں پر صبر کی طاقت پیدا کرنے کی کوشش کرتا ہے ان باتوں کا اظہار نیشنل ویمنس فرنٹ دہلی کی ریاستی صدر مسرت جہاں نے شاہین باغ میں فرنٹ کی طرف سے منعقد ایک افطار پارٹی میں کیا انہوں نے کہاکہ اس ماہ ہم عورتیں بھی بہت زیادہ محنت کرتے ہوئے روزے پورے کرتی ہیں اس پر میں بہنوں کو مبارکباد پیش کرتی ہوں اور تمام بہنوں سے درخواست کرتی ہوں کہ اس صبر میں وہ اپنی ایمانی حرارت کو بھی ہوادے اور عزم کرے کہ روزے کی محنت اور صبر کی طرح ہی ہم ظالم طاقتوں کے خلاف جدوجہد میں بھی مضبوطی سے کھڑی ہوکر صبر کے ساتھ انکا مقابلہ کریں گی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آل انڈیا امامس کونسل دہلی کے ریاستی ذمہ دار مولانا عبد الوارث قاسمی صاحب نے کہاکہ اسلام کے عبادات باقی مذاہب کی عبادات کی طرح صرف رسومات پر مبنی نہی ہے انہوں نے کہاکہ رمضان دیگر عبادات کے ساتھ ساتھ ظلم سے جنگ کا مہینہ بھی ہے یہی وجہ ہیکہ باطل کے خلاف اسلام کی پہلی بڑی لڑائی جنگ بدر رمضان میں ہی ہوئی تھی اس کے علاوہ بھی نبی کے زمانے کے کئی غزوات کے ساتھ اسلامی تاریخ کے کئی بڑے جہاد رمضان میں ہوئے تھے اور ان تمام جنگوں میں مردوں کے شانہ بشانہ ان کی عورتیں بھی ظلم کے سامنے مضبوطی سے کھڑی تھیں لہٰذا آج جبکہ پوری دنیا میں ظلم کا بول بالا ہے میں اپنی عورتوں سے کہنا چاہوں گا کہ وہ اپنے اندر صحابیات والا دینی اسپرٹ پیدا کریں، آپ کے جو مرد ظالموں کے خلاف سینہ سپر ہیں انکے ساتھ آپ بھی پوری طاقت سے کھڑی ہوئیے ساتھ ہی آپ اپنے گھروں کا ماحول رمضان کے علاوہ مہینوں میں بھی ویسا ہی روحانی بنائے رکھنے کی کوشش کیجئے جیسا کہ رمضان میں بنا ہوا ہے۔
فرنٹ کے جامعہ نگر ایریا کی ذمہ دار نسیمہ صاحبہ نے افطار پارٹی میں آئی تمام عورتوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ انشاء اللٰلہ اس رمضان سے ملے اسپرٹ کو لیکر آنے والے دنوں میں ہم اور محنت و لگن کے ساتھ ویمنس امپاورمنٹ، مسلم عورتوں کے اندر دینی بیداری اور باطل سے مقابلہ کے میدان میں کام کریں گی۔
نیشنل ویمنس فرنٹ کی دہلی ریاستی سکریٹری یاسمین مسکان نے ملت ٹائمز بیورو چیف سیف الرحمٰن کو بتایاکہ فرنٹ کی طرف سے شاہین باغ، ترلوک پوری، ملا کالونی میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا ہے جسمیں فرنٹ کی لیڈران اور ہمارے باہر سے آئے مہمان حضرات خواتین سے رمضان اور اس کے پیغام پر گفتگو کئے مزید دیگر مقامات پر بھی افطار پارٹی کا اہتمام انشاءاللہ کیا جانا ہے۔