کولکاتہ / اگر تلہ25مئی ( آئی این ایس انڈیا )
لوک سبھا انتخابات کے نتائج سامنے آنے کے بعد بنگال اور تریپورہ میں شروع ہوئے تشدد کا دور تھما نہیں ہے۔ گزشتہ 3 دنوں سے دونوں ریاستوں کے کئی شہروں میں پرتشدد واقعات ہو ر ہے ہیں۔ اس دوران دولوگوں کا قتل بھی ہوا ہے ۔ دونوں ریاستوں میں تصادم کے دوران تقریبا 150 افراد زخمی ہوئے۔ بنگال بی جے پی نے ترنمول حامیوں پر تشدد کا الزام لگاتے ہوئے کہا دھمکی دی ہے کہ :’ہم جواب دینے کے لئے جیسے کو تیسا والی پالیسی اپنائیں گے۔ ادھر، تریپورہ سی ایم بپلو کمار دیو نے کہا کہ انتخابی نتائج سامنے آنے کے بعد تشدد پھیلانے کا چلن بائیں ٹیم لے کر آئے ہیں۔ لیکن، ہم انتباہ دیتے ہیں کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کو بخشا نہیں جائے گا۔کولکاتہ سے متصل کانکی نارہ میں جمعہ کی رات کو تشدد کے واقعات پیش آئے ۔ موصولہ اطلاع کے مطابق:’ کانکی نارہ میں بی جے پی کی جیت کے بعد بھگوا نواز حامیوں نے جشن مناتے ہوئے مسلمانوں کے گھر میں لوٹ پاٹ مچائی گئی ہے ۔جس سے مکین اپنا مکان چھوڑ کر دوسری جگہ پناہ لینے پر مجبور ہوئے ہیں ‘ ۔






