بی جے پی کی جیت پر سکندر پور کی اس مسلمان خاتون نے مودی کو تحفہ میں پیش کیاپینٹنگ ۔ رمضان میں روزہ رکھ کر خصوصی دعاءکا اہتمام بھی کررہی ہے

بلیا 29 مئی (آئی این ایس انڈیا)
موصولہ اطلاع کے مطابق :’ سکندر پور تھانہ علاقہ کے مٹوری گاو¿ں کی رہنے والی طلاق شدہ مسلم خاتون نغمہ نے ملک کی مسلسل دوسری بار کمان سنبھالنے پر وزیر اعظم نریندر مودی کو ان کی ایک شاندار پینٹنگ تحفہ میں بھیجا ہے ۔ نغمہ کے بھائی جمشید نے بدھ یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ مودی کی قیادت میں بھارت ہر میدان میں ترقی کرے اور ان کا دور اقتدار انتہائی کامیاب ثابت ہو، اس کے لیے نگما نے رمضان المبارک میں روز ہ رکھتے ہوئے خصوصی دعا کی۔ ’واضح ہو کہ کافر کے حق میں مسلمان کی دعا قبول نہیں کی جاتی ہے؛بلکہ اس دعا کو راندہ¿ درگاہ کردیا جاتا ہے‘ ۔ جمشید نے بتایا کہ نغمہ نے دو دن پہلے وزیر اعظم کو ڈاک کے ذریعہ اپنی طرف سے تخلیق کردہ پینٹگ تحفہ میں بھیجی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ نغمہ کو مارچ 2017 میں وزیر اعظم مودی اور وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی پینٹنگ بنانے کی وجہ سے اس کے شوہر نے مبینہ طور پر سسرال سے نکال دیا تھا۔