بیدر۔6/جون۔(محمدامین نواز)۔
ڈاکٹر عبدالقدیرصدر شاہین ادارہ جارت بیدر نے عصری تعلیم سے نابلد حفاظ کیلئے ملک گیر پیمانے پرشروع کئے گئے ”حفظ القُرآن پلس کورس“ کے ذریعے ایک انقلاب برپا کردیا ہے۔عصری تعلیم سے نابلدحفاظ کرام کیلئے کل ہندسطح پر معروف پروگرام حفظ القُرآن پلس کے ذریعے صرف 4سال کے کم عرصہ میں بنیادی تعلیم اور جماعت دہم و پی یوسی میں عصری تعلیم کے ساتھ ساتھ NEETمیں امتیازی کامیابی حاصل کرکے ایم بی بی ایس میں داخلہ کے 20اہل حفاظ طلباء و طالبات کی NEET میں آل انڈیاسطح پر حاصل کردہ رینک کی تفصیلات اس طرح ہیں حافظ ولی الرحمن نے29764‘حافظ ابوذر مجتہدی70085‘حافظ قاضی محمد فیض63799‘حافظ انصاری محمد فیصل105775‘حافظ محمدرومان عاکف123550‘حافظ مرزا علیم بیگ 128429‘حافظ محمد انس 167000‘حافظ معاذاحمد شیخ260957‘حافظ محمد ریحان 273934‘حافظ احمد رفاع278875‘حافظ محمدواسق 337688‘ حافظ عبدالمنان405688‘حافظ نایا عاقب احمد خان 412274‘حافظ محمد طلحہ سلطان453145‘حافظ محمد اوسامہ 468977‘حافظ حافظ تنظیم شیبان 616443‘ حافظ محمد عبید اللہ 703139‘حافظ ابراہیم یوسف 1303948‘اور حافظ محمد انعام الحق 1369921۔جنھیں شاہین ادارہ جات بیدر کی جانب سے درخشاں مستقبل کیلئے دعا و دِلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالقدیر صدرشاہین ادارہ جات بیدرنے کہا کہ الحمد للہ شاہین ادارہ جات بیدر میں حفظ القُرآن پلس کے عصری تعلیم سے نابلد حفاظ کے 5 بیاچ پوری کامیابی کے ساتھ مکمل ہوئے ہیں۔ ملک بھر کی کئی ریاستوں سے حفاظ طلباء شاہین ادارہ جات کی جانب سے شروع کئے گئے اس کورس سے فارغ التحصیل طلباء پوری کامیابی کے ساتھ عصری تعلیم حاصل کرکے اس مسابقتی دور میں مُختلف کورسیس میں داخلہ لے کر بہتر نتائج لارہے ہیں اور ڈاکٹر و انجینئر س کے علاوہ دیگر اعلی تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ڈاکٹر عبدالقدیر صدر شاہین ادارہ جات نے بتایا کہ حفظ القرآن پلس کورس“ کے ذریعہ حفاظ کرام کاامیج بدلنے کی ہماری اپنی سی کوشش ہے جس کے ذریعہ ہم چاہتے ہیں کہ 500سال قبل کاوہ دور لوٹ آئے جب علماء مختلف میدانوں میں قیادت کا فریضہ انجام دیتے تھے۔ وہ عصری تعلیم میں قیادت کا فریضہ انجام دیتے ہوئے بھی حافظ و عالم ہوتے۔ اکثر ریسرچ اسکالر س کابھی یہی حال ہوتا۔ موصوف نے بیدر کی آب وہوا کے بارے میں بتایاکہ یہاں کی آب وہوا صحت کیلئے بہترہے۔ مختلف علاقوں اور مزاجوں کے لوگ گذشتہ 500سال قبل سے ادھر آتے اور 5صد سالہ قدیم یونیورسٹی مدرسہ محمودگاوان میں تعلیم حاصل کرتے رہے ہیں۔الحمد للہ آج شاہین ادارہ جات میں حفظ القُرآن پلس کور س کے حصول کیلئے ملک مُختلف ریاستوں سے حفاظ طلباء آرہے ہیں۔آج پورے میں حفظ القُرآن پلس کے مراکز پوری کامیابی کے ساتھ چل رہے ہیں






