پاکستان نے منظور کی وزیر اعظم نریندر مودی کی درخواست ۔ یہ ہے معاملہ

اسلام آباد (ایم این این )
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے طیارے کو پاکستانی فضائی حدود سے گزارنے کیلئے پاکستان سے درخواست کی تھی جسے منظور کرلیاگیاہے ۔
ذرائع کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن کی طرف سے باضابطہ درخواست پاکستانی حکومت کو بھیج دی گئی۔ درخواست اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کی طرف سے دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق بھارت نے 13 جون کے لئے فضائی حدود استعمال کرنیکی اجازت طلب کی ہے۔ مودی 13 جون کو شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے لئے بشکیک روانہ ہوں گے۔ ماضی میں وزیر خارجہ سشما سوراج کیلئے بھی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔