وزیراعظم عمران خان نے پاک بھارت مقابلے پر اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا تھا کہ حاضر دماغی آج کے میچ کا فیصلہ کرے گی، آج کے میچ میں دونوں ٹیمیں بڑے دماغی دباو میں کھیلیں گی۔
مانچسٹر نئی دہلی (ملت ٹائمز)
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے آج کے میچ کے حوالے سے پاکستان ٹیم کو متعدد طرح کے مشورہ دیئے ۔ٹوئٹ کرکے کہا ہے کہ ہار کا خوف منفی اور دفاعی حکمت عملی اپنانے پر مجبور کرتا ہے،اسی لئے کپتان ہار کا خوف ذہن سے نکال دیں۔ انھوں نے کہا کہ آج سرفراز احمد کو اپنے بے باک انداز کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
وزیراعظم عمران خان نے پاک بھارت مقابلے پر اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا تھا کہ حاضر دماغی آج کے میچ کا فیصلہ کرے گی، آج کے میچ میں دونوں ٹیمیں بڑے دماغی دباو¿ میں کھیلیں گی۔
انھوں نے کہا کہ ہم خوش قسمت ہیں کہ سرفراز احمدکی صورت میں ہمیں ایک بے باک کپتان ملا ہے، سنیل گواسکر سے متفق ہوں کامیابی کا تناسب60 فیصد دماغ اور40 فیصد ٹیلنٹ پر ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جب کرکٹ چھوڑی تب اندازہ ہوا کہ کامیابی کا تناسب50 فیصد ٹیلنٹ اور50 فیصد دماغ پر ہے۔ تاہم جب کر کٹ کھیلی اس وقت خیال تھا کہ کامیابی کا انحصار 70فیصد ٹیلنٹ اور 30فیصددماغ پر ہوتا ہے۔تاہم کھیل کے دوران پاکستان ٹیم نے وزیر اعظم عمران کے مشورہ کو بالکل نظر انداز کردیا جس کا نتیجہ یہ ہواکہ ہندوستان نے بہت آسانی کے ساتھ 50 اور میں 336 رنوں کا ہمالیائی اسکور پاکستان کے سامنے کھڑا کردیا جس کے بعد اپ پاکستان کیلئے اس ہدف کا تعاقب بہت مشکل ہوگا ۔
عالمی ورلڈ کپ کا یہ مقابلہ برطانیہ کے مانچسٹر میں جاری ہے جہاں ہندوستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کیلئے 337 رنوں کا ہدف دیاہے ۔