اکھاڑہ پریشد کا مطالبہ: ’رام مندرتعمیر کی جائے اور کشمیر سے دفعہ ۰۷۳کو ہٹائی جائے ‘

نئی دہلی16جون ( آئی این ایس انڈیا )
آل انڈیا اکھاڑہ پریشد نے ایودھیا میں رام مندر بنانے اور جموں کشمیر کو خصوصی خود مختاری والا ریاست کا درجہ دینے والے آئین کے آرٹیکل 370 کو ختم کرنے کی مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا ہے۔ پریشد نے 2021 کے کمبھ میلے کے لئے مختص علاقے میں توسیع کرنے، میلہ ایریا کے ارد گرد ایک رنگ روڈ بنانے کا بھی مطالبہ کیاہے ۔ ساتھ ہی کمبھ کے پیش نظر اس کی چھاو¿نیوں میں مستقل نوعیت کی چیزیں بنانے کے لئے 13 اکھاڑوں میں ہر کو پانچ کروڑ روپے دینے کی کوشش کی گئی ہے۔ مہنت نریندر گری کی صدارت میں اکھاڑہ پریشد کے ایک اجلاس میں شریک ہوئے اکھاڑوں نے اس سلسلے میں ایک قرارداد منظور کی۔ یہ تجویز اتراکھنڈ کے وزیر اعلی ترویندر سنگھ راوت کو اتوار کو ان کے دہلی سے واپسی پر تفویض کیا جائے گا۔بتا دیں اس سے پہلے پریشد نے کمبھ کے دوران وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی)کے نام نہاد دھرم سنسدکا بائیکاٹ کر دیا تھا۔