قاہرہ (ملت ٹائمز)
مصر کے سابق صدر محمد مرسی کی آج وفات ہوگئی ہے ۔ الجزیرہ نے مصر کی ملکی میڈیا کے حوالے سے خبر دی ہے کہ محمد مرسی آج سماعت کیلئے کورٹ میں حاضر ہوئے جہاں بیہوش ہوکر گرپڑے اور کمرہ عدالت میں ہی ان کی موت ہوگئی ہے ۔فی الحال محمد مرسی کی عمر 68 برس تھی۔
2012 میں عرب بہاریہ تحریک کے بعد محمد مرسی مصر کے پہلے جمہوری انتخاب میں صدر منتخب ہوئے تھے لیکن ایک سال بعد جولائی 2013 میں فوج نے بغاوت کرکے تختہ پلٹ دیا اور محمد مرسی پر قطر کے لئے جاسوسی ودیگر الزامات عائد کردیئے ۔آج عدالت میں پیشی کے دوران جیسے ہی کارروائی برخاست ہوئی وہ بے ہوش ہوکر گرپڑے۔ا±نہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ راستے ہی میں دم توڑ گئے۔