پارلیمنٹ میں اویسی کی حلف برادری کے دوران جے شری رام ، وندے ماترم کے نعرے لگائے گئے. اویسی نے بھی نعرہ تکبیر اللہ اکبر کا نعرہ بلند کیا

قائد مجلس نے کہا کہ اچھا ہے مجھے دیکھ کر رام یاد آئے امید ہے آئین ہند اور مظفر پور کے معصوم بچے بھی یاد رہیں گے ۔

نئی دہلی: (ایم این این) آج پارلیمانی سیشن کے دوسرے دن آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسدالدین اویسی نے پارلیمانی عہدے کا حلف لیا اس دوران پارلیمنٹ میں انہیں دیکھ کر کچھ ممبران پارلیمنٹ نے جے شری رام کے نعرے لگائے گئے۔

اس پر پلٹ وار کرتے ہوئے اویسی نے کہاکہ اچھا ہے مجھے دیکھ کر انہیں یہ لفظ یاد آیا کاش انہیں بچوں کی موت بھی یاد آجاتی۔

واضح رہے کہ منگل کو جیسے ہی اویسی اپنی سیٹ سے اُٹھ کر حلف لینے کےلیے گئے بی جے پی اور ان کی حلیف جماعتوں کے ممبران پارلیمنٹ نے جے شری رام ، بھارت ماتا کی جے، وندے ماترم کے نعرے لگانے شروع کردئیے، اس کے جواب میں اویسی نے بھی دونوں ہاتھوں کو اوپر اُٹھاتے ہوئے زور زور سے نعرے لگانے کا اشارہ کیا اس کے بعد انہوں نے اپنی حلف پوری کی اور اخیر میں ’جے بھیم، جے میم، اللہ اکبر اور جے ہند کے نعرے لگائے۔

حلف کے دوران ہوئی نعرے بازے پر اویسی نے کہاکہ اچھی بات ہے کم سے کم مجھے دیکھ کر انہیں رام یاد تو آئے، انہوں نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ امید ہے کہ بی جے پی کو آئین اور مظفر پور میں بچوں کی موت بھی یاد رہے گی۔