بچے مرے نہیں بلکہ سسٹم نے انکا قتل کیا ہے:تراب نیازی

مظفرپور (سیف الرحمن/ملت ٹائمز)

مظفرپور میں سالوں سے بچوں کی ہورہی موت کی پوری ذمہ داری اس میڈیکل سسٹم کی ہے جو سالوں سے چیلنجز دیکھتے ہوئے بھی اسکا سامنا کرنے کی کوئی تیاری نہی رکھا ہے
ان باتوں کا اظہار مظفرپور کے سابق پارلیمانی امیدوار اور مشہور سماجی کارکن جوہر آزاد نے کیا انہوں نے دو روز تک ایس کے ایم سی ایچ کا دورہ کر مکمل جائزہ لیا اور جلد ہی بنیادی ضروریات کو لیکر مضبوط قدم اٹھانے کا اعلان کیا ہے
وہیں المومنین فاونڈیشن کے قومی چیئرمین شرف الدین محمد قاسمی نے بھی اپنی ٹیم کے ساتھ میڈیکل کالج کا دورہ کیا اور کہاکہ مظفرپور اور پورا نارتھ بہار سالوں سے اس طرح کے کئی امراض کے چیلنجز سے جوجھ رہا ہے اس لئے شدت سے ایمس کی ضرورت محسوس کی جارہی ہے لہذا ہماری مانگ ہیکہ جلد از جلد مظفرپور میں ایمس کے قیام کو یقینی بنایا جائے
یووا ایکٹوسٹ معراج خان اور جن ادھیکار پارٹی یووا کے قومی سکریٹری تراب نیازی نے جو کئی روز سے بچوں کے موت معاملہ میں متحرک ہیں اس معاملہ کو موت کے بجائے بیمار سسٹم کے زریعہ قتل کا نام دیا اور کہا ہیکہ اگر جلد از جلد سسٹم میں سدھار نہی لایا جاتا ہے تو ہم بہار سے دہلی تک بڑے پیمانے پر تحریک چلائنگے