ایک اور لنچنگ کا معاملہ ۔بہارکے حاجی پور میں 55سالہ شخص کا پیٹ پیٹ کر قتل

حاجی پور (ایم این این )
ہندوستان میں ہجومی تشدد کے واقعات کا سلسلہ جاری ہے۔ بہار کے حاجی پور میں بھی ایک ہجومی تشدد کا واقعہ پیش آیاہے۔ جہاں چوری کے الزام میں ایک ہندو شخص کو مقامی لوگوں نے پیٹ پیٹ کرقتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق بہارکے حاجی پورکے ویشالی میں سرائے تھانہ علاقہ کے اختیار پور پٹیرا گاو¿ں میں چوری کے الزام میں لوگوں نے ایک شخص کو پیٹ پیٹ کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ اختیار پور پٹیرا گاو¿ں ساکن سنت لال پاسوان کے گھر چوری کے الزام میں پکڑے گئے شخص کو لوگوں نے جم کر لاٹھی ڈنڈوں سے پٹائی کردی،جس سے اس کی موت ہوگئی۔
پولیس کا کہناہے کہ اب تک مہلوک شخص شناخت نہیں کی جاسکی ہے۔ تاہم پولیس نے یہ بتایاہے کہ مہلوک ہندو تھا۔ مہلوک کی عمر تقریباً 55سال بتائی جارہی ہے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا گیاہے۔ پولیس معاملہ کی تفتیش کررہی ہے۔واضح رہے کہ 28 ستمبر 2015 سے 7 جون 2019 تک پیش آئے ایسے واقعات میں 141 لوگوں کی جانیں جا چکی ہیں۔ جس میں مرنےوالوں میں 70 مسلم اور 71 غیرمسلم بھی ہیں۔ اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ بھیڑ نے نہ ہندو کو چھوڑا اور نہ مسلم کو2018 میں سب سے زیادہ 61 لوگو ں کا قتل ہوا۔