چوری کے الزام میں ایک دلت نوجوان کی ماب لنچنگ ۔ مقدمہ درج

جونپور،08جولائی ( آئی این ایس انڈیا )
اتر پردیش کے جون پور ضلع میں چوری کے الزام میں تین دلت نوجوانوں کے کپڑے اتار دیئے گئے اور ان کی پٹائی کی گئی۔ رپورٹیں کے مطابق نوجوانوں کو ایک موبائل کی دکان کے مالک نے سنیچر کی رات اس وقت رنگے ہاتھوں پکڑا تھا جب وہ اسٹور کا تالا توڑ رہے تھے۔ اس معاملے کا ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔جونپور کے پولس سپرنٹنڈنٹ وپن کمار مشرا نے کہا کہ تین نوجوانوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، اور ان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔مشرا نے کہا کہ اس کے ساتھ ہی نوجوانوں کو پیٹنے والے لوگوں کے خلاف بھی مقدمہ درج کر دیا گیا ہے اور جانچ چل رہی ہے۔ملزم مبینہ طور پر رات کو بغیر نمبر کی ایک موٹر سائیکل پر آئے اورا سٹور کا تالا توڑنے کی کوشش کی۔شورہونے پر لوگ جاگ گئے، جس کے بعد نوجوانوں نے بھاگنے کی کوشش کی۔بازار میں بہت سے لوگوں نے ان کا پیچھا کیا اور ان میں سے ایک کو پکڑ لیا۔دیہاتیوں نے اس کے بعد اس کوبری طرح مارا پیٹا اور اگلی صبح تک باندھ کر رکھا۔گا¶ں والوں کو جب دیگر ملزمان کے ٹھکانوں کاپتہ لگاتووہ انہیں بھی اٹھا لائے۔ملزمان کو بری طرح پیٹنے کے بعد انہیں پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔