ہاتھوں میں رسی باندھ کرمسلمانوں سے بھگوا دہشت گردوں نے لگوائے ”گﺅماتا کی جئے“ کے نعرے

کھنڈوا کی مہاراشٹر سرحد پر بسے سانولی کھیڑا گاوں میں آٹھ پک اپ گاڑی پکڑی گئی۔ جس میں گائے بیل دوسری جگہ لے جایا جارہا تھا۔
بھوپال (ایم این این )
دیکھیں سیاسی خلفشاراوراشتعال انگیزیوں نے ملک میں نفرت کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ یہی وجہ کہ لوگوں میں لاقانونیت کا دائرہ بڑھتا جا رہا ہے۔آئے دن کسی کو بھی پکڑ کر سرراہ ماردیاجاتاہے۔اور ایسے سلوک کیے جاتے ہیں جس کی قانون اور ملک کا آئین اجازت نہیں دیتا ہے۔مدھیہ پردیش کے کھنڈوا۔ہاتھوں میں ہتھکڑی لگائے سڑکوں پر پریڈ کرواتے اور سر بازار جے شری رام کا جاپ لگواتے یہ لوگ گو تسکربتائے جا رہے ہیں یہاں نا پولیس ہے نہ عدالت۔سزابھیڑ دے رہی ہے۔اور جے شری رام کے نعرے لگانے پر مجبور کر رہی ہے۔
کھنڈوا کی مہاراشٹر سرحد پر بسے سانولی کھیڑا گاوں میں آٹھ پک اپ گاڑی پکڑی گئی۔ جس میں گائے بیل دوسری جگہ لے جایا جارہا تھا۔ بتایاجارہا ہے کہ فوری پولیس کو اطلاع دی گئی لیکن پولیس نہیں پہنچی۔ پھربھیڑنے اپنا مذہبی دربار لگایا اورجے شری رام اورگوماتا کی جے کا نعرے بلند کروائے۔اس پورے حادثے پر پولیس نے قصور واروں کے خلاف کاروائی کی بات کہی ہے۔
ایم پی میں ہی انتظامی امور کے ایک اعلی افسر نیاز خان نے گزشتہ روز ٹویٹ کیا تھا کہ وہ نام بدلناچاہتے ہیں تاکہ ہجومی تشدد سے بچ سکیں۔اب اس معاملے میں نفرت۔لاقانونیت۔انتظامیہ کی لاپرواہی سیاسی سازش جو بھی کہیں لیکن ایک بات تو صاف ہے کہ کسی اس طرح کے حساس معاملے کو نظراندازکرنا ٹھیک نہیں ہے ورنہ لوگوں کا بھروسہ قانون اورنظم نسق سے ہمیشہ کے لئے ختم ہوجائیگا اورپھر شروع ہوگا انسانیت کی بربادی کا لامتناہی سلسلہ۔