روہنگیا پناہ گزین کیمپوں میں لینڈ سلائیڈنگ ۔10افراد جاں بحق

اگست 2017 میں بدھ اکثریت پر مشتمل میانمار کی ریاست رخائن میں فوجی کریک ڈاو¿ن کی وجہ سے 7 لاکھ 40 روہنگیا ہجرت کر کے بنگلہ دیش آگئے تھے جہاں پہلے سے ہی 2 لاکھ پناہ گزین کیمپوں میں مقیم تھے
ڈھاکہ (ایم این این )
بنگلہ دیش میں مون سون کی بارشوں سے روہنگیا پناہ گزین کیمپوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں کم ازکم 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔غیرملکی خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق بنگلہ دیش کے محکمہ موسمات نے بتایا کہ بارشوں کے باعث جنوب مشرق میں قائم روہنگیا پناہ گزین کیمپ بڑی تعداد میں متاثر ہوئے اور اپریل سے اب تک جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 10 ہوگئی۔خیال رہے کہ گزشتہ روز ایک بچہ اور ایک نوجوان سیلابی ریلے کی زد میں آکر جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔
واضح رہے کہ میانمارحکومت کی جانب سے روہنگیا مسلمانوں کے خلاف فوجی چڑھائی کے بعد تقریباً 10 لاکھ پناہ گزین اپنی جان بچانے کے لیے نقل مکانی پر مجبور ہوئے تھے۔پناہ گزینوں کی بڑی تعداد ہنگلہ دیش کی غیرہموار پہاڑیوں پر آکر آباد ہوئی جہاں وہ انتہائی کسمہ پرسی میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔محکمہ موسمات کے مطابق 2 جولائی سے اب تک تقریباً 2 فٹ بارش ہوچکی ہے۔رپورٹ کے مطابق شدید بارشوں کے باعث تقریباً 6 ہزار پناہ گزین چھت سے محروم ہوگئے۔
یاد رہے کہ اگست 2017 میں بدھ اکثریت پر مشتمل میانمار کی ریاست رخائن میں فوجی کریک ڈاو¿ن کی وجہ سے 7 لاکھ 40 روہنگیا ہجرت کر کے بنگلہ دیش آگئے تھے جہاں پہلے سے ہی 2 لاکھ پناہ گزین کیمپوں میں مقیم تھے۔

SHARE