بارہ بنکی میں سسرال جارہے دلت نوجوان کی چور سمجھ کر پٹائی کى۔ پهر بجلی کا کرنٹ لگانے کے بعد پٹرول ڈال کر آگ لگا دیا 

بارہ بنکی: کتوں سے بچ کر بھاگ رہے ایک نوجوان کو گاؤں والوں نے چور سمجھ کر پہلے اس کو خوب پیٹا اور پھر پٹرول ڈال کر آگ لگا دی، اس سے اس کے کمر کے نیچے کا حصہ جھلس گیا، پولس نے اس معاملے میں دو نامزد لوگوں سمیت چار پر سنگین دفعات کے مقدمہ درج کیا ہے۔ جس میں سے دو گرفتاری بھی ہوگئی ہے، زخمی کا علاج لکھنو میں چل رہا ہے۔ دیوا کوتوالی علاقے میں گرام تندولی کے رہنے والے سجیت گوتم گزشتہ رات ڈیڑھ بجے ٹائی کلاں گائوں میں اپنے سسرال جارہا تھا، راگھو پور گائوں کے باہر کتوں نے اسے دوڑا وہ بھاگ کر گائوں کے اندر پہنچا تو گائوں والوں نے چور سمجھ کر اسے خوب مارا پیٹا اس دوران پیشے سے پینٹر سجیت نے گائوں والوں کو اپنی شناخت بتائی لیکن ان کی کوئی نہیں سنا گائوں والوں نے سجیت کو بجلی کے کرنٹ کے جھٹکے بھی لگائے، پیٹنے کے بعد گائوں کے چار لوگوں نے سجیت پر پٹرول ڈال کر آگ لگا دی اطلاع ملنے پر پولس موقع پر پہنچی اور زخمی کو ضلع اسپتال پہنچایا جہاں اسے لکھنو کےلیے ریفر کردیا گیا ہے۔ متاثرہ کی اہلیہ پونم کی تحریر پر پولس نے امیش یادو، شرن یادو سمیت چار لوگوں پر قتل کرنے کی کوشش کامقدمہ اور ایس سی ایس ٹی ایکٹ کے تحت مقدرمہ درج کیا ہے۔ پولس نے دولوگوں کو حراست میں بھی لیا لے لیا ہے۔ راجدھانی لکھنو میں اپنے بھائی کا علاج کرا رہی سجیت کی بہن نے بتایاکہ اس کے بھائی اور بھابھی کے درمیان کچھ تنازعہ ہوا تھا جھگڑے کے بعد بھابھی اپنے مائیکے چلی گئی تھی رات کے وقت سجیت سسرال اپنی اہلیہ کو لینے جارہے تھے تبھی راستے میں کچھ لوگوں نے ان پر حملہ کردیا، انہیں مارا پیٹا اور بجلی کے کرنٹ کے جھٹکے لگائے، پھر ان کے جسم پر پٹرول ڈال کر آگ لگادی، اب میرا بھائی زندگی او رموت کے درمیان جنگ لڑرہا ہے۔ سجیت کی اہلیہ پونم نے تھانے میں تحریر درج کراتے ہوئے کہاکہ میرا شوہر دیر رات گھر آرہا تھا تبھی راستے میں اسے چور سمجھ کر لوگوں نے بے رحمی سے مارا پیٹا اور کرنٹ لگانے کے بعد ان کے جسم پر پٹرول ڈال کر آگ کے حوالے کردیا۔ اس معاملے میں بارہ بنکی پولس سپرنٹنڈنٹ آکاش تومور نے بتایاکہ دیر رات اک نوجوان جارہا تھا، تبھی کچھ گائوں والوں نے چور سمجھ کر اسے مارا پیٹا اور زندہ جلانے کی کوشش کی، متاثرہ کو علاج کےلیے لکھنو بھرتی کرایاگیا ہے اس معاملے میں خاطیوں کے خلاف قتل کی کوشش اور ایس سی ایس ٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیاگیا ہے دولوگوں کو پولس نے گرفتار بھی کرلیا ہے جلد ہی باقی ملزمین کو بھی گرفتار کرکے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔