جمعیة علماءضلع چاندنی چوک دہلی کی جانب سے’امن ایکتا کا نفرنس ‘کا انعقاد
نئی دہلی(ملت ٹائمز)
چمیلیان روڈ پر واقع امانت ہاﺅس میں’امن ایکتا کا نفرنس‘جمعیة صوبہ کے سرپرست مولانا مسلم احمدقاسمی کی صدارت میں منعقد کی گئی ۔جمعیة علماضلع چاندنی چوک دہلی کی جانب سے منعقدکا نفرنس میں معروف شاعر شرف نانپاروی نے قومی یکجہتی کے تعلق سے نظم پیش کر کے سامعین کو محظوظ کیااور نظامت مولانا فُرقان قاسمی نے کی۔اس موقع پر کا نفرنسکے کنوینر مولانا انتظار حُسین مظاہری نے خطبہ استقبالیہ میں مہمانان کا استقبال کیا اور اپنے خطاب میں جمعیة علمائے ہند کی 100سالہ خدمات کا تذکر ہ کیا ۔مولانا انتظار نے افسوس کے ساتھ بتایا کہ یقینا آج ملک کے حالات ناگفتہ بہ ہیں ،کچھ طاقتیںہندوستانیوں کے درمیان نفرت کی دیوار کھڑاکر کے ایک خاص ایجنڈے کو تھوپنا چاہتی ہیں ،ایسے میں اب وقت آگیا ہے کہ ملک کے ہر محب وطن شہری کو ملک کی سلامتی ، امن واتحاد ،یکجہتی اور بھائی چارے کی پزاروں سال قدیمی تاریخ کو زندہ رکھنے کیلئے کھڑا ہو۔اس موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے موجوددہلی سکھ گرودوارہ کمیٹی کے سربراہ پرمجیت سنگھ چندوک نے پُر زور کہاکہ تمام مذاہب کے رہنماﺅں کو انسانوں کے درمیان پیدا کی گئی نفرت وانتشارکوختم کر نے کیلئے میدان عمل میں آنا ہوگا اور قربانی پیش کر نی ہو گی ۔انہوں نے بتایا کہ کچھ سال قبل آزاد مارکیٹ چوک پر واقع گرودوارہ اورسکھوں کو نقصان پہنچایا جارہا تھا مگر وہیںباڑ ہ ہندوراﺅ کے مسلمانو ں نے اپنے سکھ بھائیوں کی جان ومال اور مذہبی مقام کی حفاظت کی تھی،ایسے مثال موجودہ وقت میں بھی قائم کر نے کی ضرورت ہے ۔کا نفرنس کے سرگرم رُکن مفتی شمیم احمد قاسمی نے ہندوستانی باشندوںسے وطن عزیز میںاتحاد ویکجہتی کی شمع روشن کر نے پر زور دیااوراپنی گفتگو میں واضح کہاکہ تاریخ شاہد ہے کہ جمعیة علمائے ہند نے ہمیشہ ملت اور یکجہتی پر خصوصی توجہ دیاہے ۔ مہمان ذی وقار جمعیة علماءصوبہ کے ذمہ دار مفتی عبدالرازق نے کہاکہ محبت واخوت اور آپسی بھائی چارہ ہی دنیا میں امن واتحاد اور سکون کی بنیاد ہے ،کوئی بھی معاشرہ باہمی محبت واخوت کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتا ہے ۔مفتی عبد الرازق نے یہ بھی کہاکہ ہمارا ملک ہمیشہ سے ہی امن ومحبت کا گہوارہ رہا ہے اور ہندوستان کا یہی امتیاز اور شناخت ہے ۔مولانا مسلم احمد قاسمی کی ملک وملت کی سلامتی کی دعاﺅں کے ساتھ کا نفرنس اختتام پذیر ہوئی ،جبکہ مفتی شمیم قاسمی نے سبھی مہمانوں کاشکریہ اداکیا۔اس موقع پر اہم شخصیات میں سوشل ورکر سنجے شرما ،حاجی سالم ( شبو)قریشی ،ڈاکٹر نفیس قریشی ،حافظ ارشاداحمد قریشی ،حاجی اسلم قادری ،محمدخالد قریشی ،ماسٹر زاہد حُسین ،حاجی جمیل احمد ،محمد آصف قریشی ،حافظ فیضان ایڈوکیٹ ،مقیم قریشی،محمد پرویز ،کاشف قریشی،بھائی قیام الدین ،حافظ غفرا ن نقشبندی سمیت علمائے عظام میں مفتی عبد الکریم قاسمی ،مفتی اسرار احمد، قاری ساجد فیضی ،مفتی مشاہد احمد حسینی ،مولانا امیر الحسن ،قاری عثمان ،مولانا غیور الحسن کے علاوہ دیگر لوگ موجودتھے۔






