نئی دہلی(ایم این این )
جموں اینڈ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا صدارتی حکم نامہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیاہے۔صدارتی حکم نامے کے خلاف پٹیشن ایڈووکیٹ ایم ایل شرما نے دائر کی ہے۔جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ صدارتی حکم نامہ غیرقانونی ہے کیونکہ اس کی منظوری متعلقہ ریاستی اسمبلی سے نہیں لی گئی۔درخواست گزار نے سپریم کورٹ سے اپیل کی ہے کہ پٹیشن کی سماعت ہنگامی بنیاد پرکی جائے۔
واضح رہے کہ گذشتہ پانچ اگست کو راجیہ سبھا میں صدر جمہوریہ سے دستخط کراکر وزیر داخلہ امت شاہ یہ نوٹیفیکشن سنایا کہ کشمیر کا خصوصی درجہ ختم کردیاگیاہے اور آرٹیکل 370 کی صرف ایک شق باقی رہے گا ۔ اس کے علاوہ جموں وکشمیر کو بھی د و حصوں میں تقسیم کردیاگیا ۔






