ہندوستان میں مسلمان جوش و خروش سے آج منارہے ہیں عید قرباں




نئی دہلی: (ایم این این) مختلف ممالک سمیت عیدالاضحیٰ کا تہوار آج ملک بھر میں منایا جارہا ہے 7 سے 8 بجے کے درمیان مختلف شہروں میں عید کی نماز پڑھی گئی تاہم کشمیر میں عید کی ادائیگی کے حوالے سے کوئی خبر موصول نہیں ہورہی ہے. بعص ذرائع سے یہ خبر موصول ہورہی ہے کہ کشمیر کچھ علاقوں میں نماز ادا کرنے کی اجازت دی گئی ہے جبکہ بیشتر علاقوں میں مسلمان عید کی نماز ادا کرنے سے محروم رہے اور فوج کے سخت پہرہ اور سرکار کے اقدام کی وجہ سے وہ اپنا تہوار نہیں منارہے ہیں. قربانی کرنے سے بھی انہیں روک دیا گیا. جموں کی کچھ مسجد میں نماز ادا کرے کی تصویر آئی ہے تاہم کشمیر کے زیادہ تر علاقوں میں نماز پڑھنے سے روک دیا گیا ہے.

ملک کے دیگر علاقوں میں عید کے بعد فرزندانِ توحید کی جانب سے سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں عید گاہ مسجد میں نماز عید ادا کی گئی۔ملک بھر میں عیدالاضحیٰ جوش و جذبے سے منائی جارہی ہےملک بھر میں عیدالاضحیٰ جوش و جذبے سے منائی جارہی ہےوہی دارلحکومت دہلی کی تاریخی جامع مسجد میں بھی ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے عید نماز پڑھی۔مہاراشٹر کے شہر ممبئی میں سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے حمیدیہ مسجد کے باہر نماز عید ادا کی۔ پٹنہ کے گاندھی میدان میں مسلمانوں نے عید کی نماز ادا کی.

کشمیر کے علاوہ ملک بھر میں عیدالاضحیٰ جوش و جذبے سے منائی جارہی ہے. ملک کے مختلف حصوں میں عید کی نماز ادا گئی اور ایک دوسرے کو گلے لگا کر مبارکباد دی گئی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *