جونپور: (اجود قاسمی) مدرسہ مولانا ابوالکلام آزاد درباني پور جونپور (زیر اہتمام قاسمی فاونڈیشن) میں آزادی کے موقع پر قومی ترنگا لہرایا گیا اور ثقافتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔
جسمیں جنگ آزادی کے متوالوں کی قربانیوں کو یاد کر کے انہیں خراج عقیدت پیش کی گئی۔
پروگرام کی صدارت جناب زیڈ کے فیضان خان ایڈوکیٹ سپریم کورٹ نے کی، نظامت کے فرایض کو منیجر اجود قاسمی نے انجام دیا۔
مہمان اعزازی کے طور پر اعظم خان صوبہ نائب صدر اقلیتی سیل سپا، جاوید عظیم خان ریاستی صدر ویاپار منڈل کلیان سمیتی اترپردیش، کمال اعظمی، نیاز طاہر شیخو شہر صدر کانگریس پارٹی جونپور نے شرکت کی۔
پروگرام کی توجہ کا مرکز وہ چھوٹے- چھوٹے بچے رہے جنہوں نے حب الوطنی پر مبنی پیارا پروگرام سامعین کی نظر کیا۔
مقررین نے اپنے۔اپنےخطاب میں کہا کہ ملک کی آزادی میں ہندو اور مسلمانوں نے مل کر لڑائی لڑی تھی اگر آزادی کی لڑائی کے وقت ہمارے بزرگوں نے ہندو مسلم کا کارڈ کھیلا ہوتا تو آج تک بھی ہندوستان ملک آزاد نہ ہو پاتا مگر تمام مذاہب کے لوگ کاندھے سے کاندھا ملا کر ملک کو انگریزوں کے چنگل سے آزاد کرایا اور آج ہم سب آزاد ہندوستان کے اندر چین کی سانس لے رہے ہیں اور اپنے بزرگوں کی قربانی کو یاد کر کے وہی جوش و جزبہ سب کو اپنے اندر بھی پیدا کرنے کی ضرورت ہے کہ جب بھی ملک پر کوئی آنچ آئے گی ہم اس کو روکنے کے لئے آگے آئیں گے۔
اس موقع پر شاہنواز خان،آصف آر این،الماس احمد صدیقی سبھاسد، حاجی ضیاء الدین صحافی،معراج احمد راين صحافی،عبد الحلیم صدیقی،عدنان انصاری، اياز،سرفراز انصاری سبھاسد، صدام حسین،شعیب احمد، دانش اقبال،ابوذر سبھاسد، آصف انجینئر،وشال کھتری، عباس رضوی، ابصار قریشی، خالد جونپوری، ہارون اعظمی،مستقیم اعظمی،دانش اقبال، عامر قریشی، ڈاکٹر، امر بھادر یادو، وغیرہ موجود رہے۔

Leave a Reply