باڑمیر(ایم این این )
راجستھان کے سرحدی ضلع باڑمیر کے چوہٹن علاقے میں پہاڑی سے فضائیہ کا ٹرک گرجانے سے آج تین جوانوں کی موت ہوگئی جبکہ اتنے ہی زخمی ہوگئے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق فضائیہ کا ٹرک چوہٹن ہل ٹاپ پہاڑی پرپلٹنے سے وہ تقریبا 50 فٹ نیچے گر گیا۔ حادثے میں تین جوانوں کی جائے واقعہ پر ہی موت ہوگئی۔
زخمی تین جوانوں کواسپتال میں بھرتی کرایا گیا جہاں سنگین طورسےزخمی دوجوانوں کو باڑمیر بھیج دیا گیا۔ اطلاع ملنے پرڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولس اجیت سنگھ اورچوہٹن کے تحصیل دارسنیل کیٹوا جائے واقعہ پرپہنچ گئے ہیں۔
حادثہ کی اطلاع کے بعد چوہٹن پولیس اورایئرپورٹ کے افسران موقع پرپہنچ گئے اورزخمیون کوپہاڑی سے نکال کرچوہٹن کے سرکاری اسپتال میں داخل کروایا۔ فی الحال حادثے کا شکارٹرک کوکھائی سے باہرنکالنے کا کام کیاجا رہا ہے۔






