سوشل میڈیا پر دنیا بھر میں متحدہ عرب امارات کے اس اقدام کی مذمت ہورہی ہے
ابوظہبی (ملت ٹائمز)
متحدہ عرب امارات نے ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کو اپنے اعلی ترین شہری اعزاز سے سرفراز کردیاہے ۔ متحدہ عرب امارات نے چند دنوں قبل اعلان کیاتھا کہ وہ ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کو اپنا اعلی ترین سول ایوارڈ دیں گے ۔
وزیر اعظم مودی فرانس سے براہ راست ابوظہبی پہونچے اور وہاں ایک تقریب کے دوران ابو ظہبی کے حکمراں شیخ محمد بن زائد النہیا ن نے انہیں اعلی ترین اعزاز سے سرفراز کیا ۔
في ذكرى المهاتما غاندي و رسالته الخالدة.
تم إصدار طابع بريدي تخليدا للذكرى 150 لميلاد المهاتما غاندي. pic.twitter.com/CV42clQ01K
— PMO India (@PMOIndia) August 24, 2019
سوشل میڈیا پر دنیا بھر میں متحدہ عرب امارات کے اس اقدام کی مذمت ہورہی ہے کیوں کہ متحدہ عرب امارات نے ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کو یہ اعزاز ایسے وقت میں دیاہے جبکہ ہندوستان کی زیر انتظام ریاست کشمیر سے بی جے پی حکومت نے آرٹیکل 370 کو ختم کررکھاہے اور وہاں بیس دنوں سے نظام زندگی تھپ ہے ۔






