موتیہاری: ( فضل المبین ) ضلع کے ہیڈکوارٹر موتیہاری میں باپو دھام ریلوے اسٹیشن کے قریب ہتھیار بند بدمعاشوں نے ایک نوجوان کو گولی مار دی جو کہ جائے وقوع پر ہی دم توڑ گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ نوجوان ٹرین سے اتر کر گھر جا رہا تھا تبھی واقعہ کی فراق میں پہلے سے مستعد بدمعاشوں نے موتیہاري چاندماری چوک کے قریب پلیٹ فارم کی طرف جانے والی سڑک پر مذکورہ واقعہ کو انجام دے گیا ۔ نوجوان کے قتل کے بعد اس کی لاش کافی دیر تک جائے وقوع پر پڑی رہی۔ جب کہ ریلوے پولیس اور تھانہ صدر پولیس اپنے سخت دلي کا ثبوت دیتی رہی اور لاش کو ہسپتال یا فوری علاج کے لئے پہنچانے کے بجائے واقعہ کی جگہ کو ایک دوسرے کا حلقہ بتانے میں مصروف تھی ، بعدازاں مشرقی چمپا رن کے ایس پی اپندر کمار شرما موقع پر پہنچے اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔ وہیں چشم دیدوں کے مطابق بدمعاشوں نے اس واردات کو سر عام انجام دے کر 2 پلسر بائک پر 3 بدمعاش سوار ہو کر فرار ہوگئے ۔
متوفی جتیندر سنگھ ارراج کے گاؤں جنیراوا کا رہائشی تھا۔ اس کے والد اریرآج میں بس انچارج ہے ۔ پٹنہ سٹی میں جتیندر این ٹی پی سی میں ویلڈر کا کام کرتا تھا ۔ بتایا جاتا ہے کہ جتیندر پٹنہ سے انٹرسیٹی ٹرین کے ذریعہ موتیہاری سے اترنے کے بعد پلیٹ فارم سے اتر رہا تھا۔ اس کے بعد پلیٹ فارم نمبر دو کے قریب موٹر سائیکل پر سوار مجرموں نے اسے سر اور سینے میں گولی مار دی۔ جس کی وجہ سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ایس پی نے کہا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ کال ریکارڈ کے ذریعہ معاملہ میں سراغ مل سکتا ہے ۔ فی الحال مجرموں کی گرفتاری کے لئے چھاپہ شہر کے مختلف مقامات پر سواری چیکنگ ہو رہی ہے اور چھاپہ ماری جاری ہے ایس پی کے مطابق واقعے کے بعد اریراج تھانہ پولیس نے متاثرہ افراد کے اہل خانہ کو آگاہ کردیا ہے۔