سیتامڑھی(ملت ٹائمز)
بہار میں سیتامڑھی ضلع کے سپی تھانہ علاقہ کے اختہ گاﺅ ں میں بدمعاشوں نے آج دو نوجوان سمیت تین لوگوں کا گولی مار کر قتل کر دیا۔ پولس ذرائع نے یہاں بتایا کہ اختہ گاﺅ ںکے باشندہ محمد سلمان خان (20) اور محمد اعجاز خان (18) موٹرسائیکل سے جا رہے تھے تبھی دو موٹر سائیکل پر سوار بدمعاشوں نے انہیں گولی مار کر قتل کر دیا۔ واقعہ کو انجام دینے کے بعد بدمعاش منا خان کے گھر میں داخل ہو گئے اور ان کی اہلیہ کو بھی گولی مار کرقتل کر دیا۔ ذرائع نے بتایا کہ واقعہ کی جانکاری ملتے ہی ایڈیشنل پولس سپرنٹنڈنٹ (مہم) وجے شنکر سنگھ موقع پر پہنچ کر معاملے کی تفتیش کر رہے ہیں۔ قتل کی وجوہات کا فی الحال پتہ نہیں چل سکا ہے۔ لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے بھیجی دی گئی ہیں۔






