ہریانہ میں ایک مسجد کے امام اور ان کی اہلیہ کا قتل، دلتوں پر واردات کو انجام دینے کا الزام




سونی پت: (ملت ٹائمز) ہریانہ کے سونی پت ضلع میں تحصیل گنور کے گاؤں منک ماجری میں ایک مسجد کے امام حافظ محمد عرفان اور ان کی اہلیہ کو گذشتہ رات کچھ مقامی لوگوں نے تیز ہتھیاروں سے ذبح کرکے قتل کردیا ہے. کہا جارہا ہے کہ قتل کا یہ واقعہ دلتوں نے انجام دیا ہے.

ملت ٹائمز کو ملی تفصیلات کے مطابق امام صاحب نابینہ تھے اور ان کی اہلیہ بھی معذور تھیں۔ دونوں کے سروں کو بری طرح زد و کوب کیا گیا اور پھر دھار دار ہتھیار سے قتل کیا گیا.

مقامی ذرائع کا کہنا کہ دو دن قبل مسجد کی دیوار کے تعلق سے آپس میں لڑائی ہوئی تھی جس کے بعد دلت سماج کے کچھ لڑکوں نے امام صاحب کو جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔

آج صبح مسجد کے حجرے میں امام صاحب اور ان کی اہلیہ کی لاش بری حالت میں برآمد ہوئی ہے.

پولس نے اطلاع ملنے پر جائے واردات کا جائزہ لیا ہے تاہم کارروائی کی کوئی تفصیل اب تک سامنے نہیں آئی ہے.

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *