باغپت: ریاست اترپردیش کے ضلع باغپت کے چھپرولی علاقے میں دن کے وقت نقاب پوش بدمعاشوں نے سنڈی کیٹ بینک کے منیجر کو ہتھیار دکھا کر تقریبا 15 لاکھ روپئے لوٹ کر فرار ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق چھپرولی علاقے میں واقع تگانا گاؤں کی سنڈی کیٹ بینک کی شاخ میں تقریبا سوا دو بجے موٹر سائیکل سوار تین نقاب پوش بدمعاش گھس گئے اور برانچ منیجر ہرمیندر سنگھ اور چوتھے درجے کے ملازم کو ہتھیار دکھ کر اغوا کرلیا۔
بدمعاشوں نے دونوں کو دہشت زدہ کر کے ان سے لاک اپ کی چابھی لی اور وہاں رکھے 15 لاکھ روپئے لوٹ کر فرار ہو گئے۔
انہوں نے بتایا کہ لوٹ سے قبل بدمعاش بینک میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے کا ڈی وی آر اکھاڑ دیا او ان کو جان سے مارنے کی دھمکی دیتے ہوئے فرار ہوگئے۔
بدمعاشوں کے جانے کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی۔ اطلاع ملتے ہی ڈپٹی ایس پی رامانند کشواہا آس پاس کے تھانوں کی پولیس کو لے کر موقع پر پہنچ گئے۔لیکن بدمعاشوں کا کوئی سراغ نہ ملا۔
اس ضمن میں برانچ منیجر نے تھانے میں نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ پولیس اس معاملے کی جانچ کررہی ہے۔

Leave a Reply