گائے اور اوم کے لفظ سے کچھ لوگوں کو کرنٹ لگ جاتاہے ۔ پی ایم مودی کے فرقہ وارانہ بیان پر اویسی کا سخت ردعمل

نئی دہلی (ملت ٹائمز)
وزیر اعظم نریندر مودی نے کل متھرا میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے متنازع اور فرقہ وارانہ بیان دیاہے ۔ پی ایم مودی نے کہاکہ گائے اور اوم کا لفظ سنتے ہی کچھ لوگوں کے کان کھڑے ہوجاتے ہیں ۔ انہیں اس لفظ سے تکلیف ہوتی ہے ۔
بیرسٹر اسدالدین اویسی نے پریس کانفرنس کرکے پی ایم مودی کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کیا انہوں نے کہاکہ ہندوستان میں اوم کی طرح کی مسجد سے اذان کی آواز بھی سنائی دیتی ہے ۔ گردوارہ اور گرجاگھروں کی بھی آواز سنائی دیتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پی ایم مودی کے کان اس وقت کھڑے ہونے چاہیئے جب گائے کے نام پر پہلو خان اور محمد اخلاق سمیت دسیوں لوگوں کا قتل کردیاجاتاہے ۔

SHARE