رانچی: (ایم این این) ماب لنچگ میں ہلاک ہونے والے تبریز انصاری کے مبینہ قاتلوں پر سے دفعہ 302 ہٹائے جانے پر قومی دارالحکومت دہلی میں زبردست احتجاج کیا گیا۔
انڈیا اگینسٹ ہیٹ کے بینر تلے جھارکھنڈ بھون کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس مظاہرین ہجومی تشدد میں ہلاک ہونے والے تبریز انصاری کے قتل کے مقدمہ کو کمزور کرنے نیز چارج شیٹ سے ملزمین پر سے قتل کا الزام ہٹانے اور مبینہ قاتلوں کو بچانے کی جھارکھنڈ پولیس کی کوششوں کے خلاف ناراضگی کا اظہار اور جم کر نعرے بازی کی گئی۔
وسنت کنج میں واقع جھارکھنڈ بھون کے سامنے مظاہرین نے جھارکھنڈ کی بھارتیہ جنتا پارٹی حکومت کے خلاف جم کر نعرے بازی کی اور مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر جرم چھپانے کی پولیس کی کوششوں پر دھیان دے اور تبریز انصاری کے اہل خانہ کو انصاف دلانے کی راہ ہموار کرے۔
انڈیا اگینسٹ ہیٹ کے ذمہ دار ندیم خان نے کہا کہ اس مظاہرے ذریعے ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ تبریز انصاری کی چارج شیٹ سے قتل کا الزام ہٹائے جانے کے معاملے پر نظر ثانی کرے۔

Leave a Reply