دارالعلوم دیوبند کے با کمال استاذ مولانا جمال کا انتقال، علمی دنیا میں غم کی لہر




دیوبند : شام تقریباً چار بجے حضرت مولانا محمد جمال صاحب استاذ دارالعلوم دیوبند گھر پر ہی داعی اجل کو لبیک کہہ گئے ، انا للہ وانا الیہ راجعون۔

مولانا جمال احمد دارالعلوم دیوبند کے ایک مقبول ترین استاذ تھے، آپ کا درس طلبہ میں کافی مقبول تھا، آپ نے کئی کتابوں کی شروحات بھی تصنیف کی ہیں جن میں سے جمالین شرح اردو جلالین کو اللہ نے کافی مقبولیت عطا کی ہے، اصول الشاشی، مقامات حریری، جلالین، حسامی اور ہدایہ جیسی کتابیں آپ سے متعلق تھیں۔

واضح رہے کہ مولانا کافی دنوں سے سخت علیل تھے، دو سال سے شوگر کافی زیادہ ہوگئی تھی، 2 دن قبل ہی اسپتال سے ڈسچارج ہوکر گھر آئے تھے، یہ اطلاع آپ کے چھوٹے داماد قاری عارف قاسمی ‘جیت پور’ دہلی نے دی ہے، دارالعلوم دیوبند میں اس خبر کے پہنچتے ہی غم کی لہر دوڑ گئی۔

 اللہ تعالیٰ حضرت مرحوم کی مغفرت فرمائے، متعلقین و اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائےـ ارباب مدارس و مساجد سے ایصال ثواب کی درخواست ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق نماز جنازہ آج 18؍ ستمبر 2019 بروز بدھ بعد نماز فجر احاطۂ مولسری دارالعلوم دیوبند میں ادا کی جائے گی۔ ان شاء اللہ تعالیٰ

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *