سعودی عرب سے اظہار یکجہتی کیلئے عمران خان خود جائیں گے ریاض

اسلام آباد: (ایم این این) پاکستان خارجہ دفتر کے ترجمان کے مطابق وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے پہلے ہوگا۔عمران خان کشمیر کی بگڑتی صورتحال پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے تبادلہ خیال کریں گے، وزیراعظم مسئلہ کشمیر پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے مسلسل رابطے میں بھی ہیں۔عمران خان کے دورے میں پاکستان۔ سعودی عرب اقتصادی تعلقات پر تبادلہ خیال ہوگا۔خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ ایسے وقت میں ہورہا ہے جب سعودی تیل تنصیبات پر حملے کے بعد ایران کے ساتھ تعلقات کشیدہ ہیں اور مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بڑھ رہی ہے جبکہ امریکی وزیر خارجہ بھی سعودی عرب میں موجود ہیں۔