مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ہندوستان – پاکستان کے درمیان مذاکرات ضروری، اگر دونوں دونوں ممالک چاہیں گے تو اقوام متحدہ ثالثی کیلئے تیار ہے

جینوا: (ایم این این) اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوتیرس نے مسئلہ کشمیر کو دوطرفہ معاملہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ اس کے حل کے لیے بھارت اور پاکستان کے درمیان مذاکرات ہونا انتہائی ضروری ہے۔انٹونیو گوتیرس نے کشمیر کی موجودہ صورتحال کے بارے میں کہا کہ ‘کشمیر میں انسانی حقوق کا مکمل احترام کرنا ضروری ہے اور میں اس واضح رائے کے ساتھ آگے بڑھتا ہوں کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان بات چیت مسئلے کے حل کے لیے اہم ہے۔’قابل ذکر ہے کہ بھارت ہمیشہ سے یہ کہتا رہا ہے کہ مسئلہ کشمیر ان کا اندرونی معاملہ ہے اور وہ اس معاملے میں تیسرے فریق کی مداخلت نہیں چاہتا ہے۔سکریٹری جنرل نے کہا کہ اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر میں تالثی کا کردار ادا کرے گا جب دونوں ممالک بھارت اور پاکستان چاہیں گے۔واضح رہے کہ وادی کشمیر میں مسلسل 46 ویں روز ہڑتال کی وجہ سے معمولات زندگی معطل ہے۔ وادی بھر میں دکانیں و تجارتی مراکز بند ہیں، جبکہ سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ کی آمدورفت تعطل کا شکارہے۔وادی میں جاری ہڑتال 5 اگست کو اس وقت شروع ہوئی جب مرکزی حکومت نے جموں وکشمیر کو خصوصی آئینی حیثیت دفعہ 370 اور دفعہ 35 اے کو منسوخ کرکے ریاست کو دو حصوں میں تقسیم کرکے مرکز کے زیر انتظام علاقے بنانے کا اعلان کیا۔