150 طلبہ کے درمیان تقریری مسابقہ. مدرسہ فاروقیہ گوونڈی کے طالب علم نے حاصل کی سوم پوزیشن




ممبئی: (شہاب الدین صدیقی) نوی ممبئی پنویل، تلوجہ، کوسہ و ممبرا کے مدارس اسلامیہ کے مابین بین المدارس انعامی مقابلہ اور علماء کانفرنس کا انعقاد 10

اکتوبر 2019بروزجمعرات۔ الحسنات اینگلو اردو ہائی اسکول،نزد اے،پی،ایم،سی مارکیٹ سگنل واشی میں طے قرار پایا تھا۔

یہ مقابلہ پہلے ً150 طلباءکرام کے درمیان ہوچکا تھا جس میں 30 ستمبر کو 6چھ طلباء کا انتخاب عمل میں آیاتھا

( ان 6 طلباء میں محمد عامل شیخ بھی تھے ) پھر 6چھ طلباء کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں سے 3طلباء نے پوزیشن حاصل کیا، جس میں محمد عامل شیخ بن ذاکر حسین متعلم مدرسہ فاروقیہ گوونڈی (شاخ ندوۃ العلماء لکھنؤ) کے طالب علم نے سوم پوزیشن حاصل کیا ۔ جس سے مدرسہ کے تمام اساتذہ اور تمام احباب اور اھل خانہ کے درمیان خوشی کا ماحول ہے اور سب لوگ عامر شیخ کو دعاؤں سے نواز رہے ہیں ۔

واضح رہے کہ مدرسہ فاروقیہ کے اندر شروع درجہ سے ہی ہر زبان پر محنت کرائی جاتی ہے جس میں عربی اردو اور انگریزی کے لئے الگ الگ انجمن قائم ہے اور ہر انجمن کی نگرانی کے لئے اس زبان کے ماہر اساتذہ کے ذریعے نگرانی کرائی جاتی ہے، جس کا ثمرہ آج عامر شیخ جیسے طالب علم کے ذریعے دیکھنے کو مل رہا ہے ۔

تصویر میں تقوی جویلرس کے سینئر اور معیشت اکیڈمی کے ذمہ دار دانش ریاض صاحب کے ہاتھوں محمد عامل شیخ کو انعام دیتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *