کشن گنج (ملت ٹائمز)
آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین اپنی مسلسل کوششوں کے بعد بہار میں اپنا کھاتاکھولنے میں کامیاب ہوگئی ہے اور کشن گنج اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخابات میں ایم آئی ایم کے امیدوار قمر الہد ی نے جیت حاصل کرلی ہے ۔ یہاں مجلس کے امیدوار قمر الہدی اور بی جے پی کی امیدوار سویٹی سنگھ میں سخت مقابلہ دیکھاگیا اور آخری وقت تک تذبذب رہا تاہم فیصلہ قمر الہدی کے حق میں آیا ۔ مجلس کے امیدوار قمر الہدی نے 70469 ووٹ حاصل کیا جبکہ بی جے پی امیدوار سویٹی سنگھ کو 60265 ووٹ ملا ۔ کانگریس امیدوار اور ایم پی محمد جاوید کی والدہ سعید بانوں کو بدترین شکست کا سامناکرناپڑا ہے کیوں کہ انہیں یہاں صرف 25285 ووٹ ملاہے ۔
ملت ٹائمز سے بات کرتے ہوئے ایم آئی ایم بہار کے صدر اختر الایمان نے کہاکہ اس جیت پر ہم اللہ تعالی کے شکر گزار ہیں ۔ مجلس کی جیت کا سلسلہ شروع ہوگیاہے ۔ یہ کامیابی دنیا بھر سے ہونے والی دعاﺅں کا نتیجہ ہے ۔ دیر سے کامیابی ملی ہے لیکن ملی ہے اور اب ہمارے حوصلے بلند ہوگئے ہیں ۔