پنجاب میں شدید سڑک حادثوں کے دوران چھ افراد کی موت ! 




راہ گیروں کی مدد سے زخمی شخص کو مکتسر کے سول اسپتال میں داخل کروایا گیا جہاں وہ زیر علاج ہیں۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت رنجیت سنگھ، گُروندر سنگھ اور عرف ببو کے طورپر ہوئی ہے۔

مکتسر : پنجاب میں مکتسر اور برنالا ضلع میں مختلف سڑک حادثات میں چھ افراد کی موت ہوگئی اور ایک دیگر زخمی ہو گیا۔ پولس نے اتوار کے روز بتایا کہ برنالا شہر کے ٹرئیڈینٹ چوک سیکھا کینچیا روڈ پر علیٰ الصباح فصل کے باقیات (پرالی) کے دھوئیں سے کچھ دکھائی نہ دینے کی وجہ سے انووا کار ایک ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں تین افراد کی موت ہوگئی۔ معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے۔

ایک دوسرا حادثہ رات بُٹَّر شریہہ گاؤں کے پاس ہوا۔ ایک تیز رفتار بی ایم ڈبلیو کار مکتسر سے بٹھنڈا جارہی تھی اور راستے میں گاڑی کا توازن بگڑنے کی وجہ سے سڑک پر دائیں جانب چلنے والے موٹر سائیکل کو اپنی زد میں لے لیا جس کی وجہ سے بائک پر سوار چار نوجوانوں میں سے تین کی موقع پر موت ہوگئی اور ایک زخمی ہوگیا۔

راہ گیروں کی مدد سے زخمی شخص کو مکتسر کے سول اسپتال میں داخل کروایا گیا جہاں وہ زیر علاج ہیں۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت رنجیت سنگھ، گُروندر سنگھ اور جسوِندر سنگھ عرف ببو کے طورپر ہوئی ہے۔

پولس تھانہ کوٹ بھائی کے ایس ایچ او انگریز سنگھ سمیت پولس ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال گِدَّڑباپا بھیج دیا۔ پولس نے معاملہ درج کرکے گاڑیوں کو قبضے میں لے کر ملزموں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *