بفر زون میں مقیم داعش کا دہشتگرد امریکہ بھیجا جائے گا: ترکی

ترکی اور یونان کے درمیان واقع بفر زون میں موجود داعش کے ایک دہشتگرد کو معاہدے کے تحت امریکہ بھیجا جائے گا

ترکی اور یونان کے درمیان واقع بفر زون میں موجود داعش کے ایک دہشتگرد کےلیے معاہدہ طے ہو گیا ہے۔

 بتایا گیا ہے کہ بفر زون میں مقیم اس دہشتگرد کو امریکہ بھیجا جائے گا۔

 اس سلسلے میں ترک محکمہ داخلہ نے بتایا کہ اس غیر ملکی دہشتگرد کو امریکہ کے حوالے کرنے کےلیے ضروری کاغذات کی تیاری کا آغاز ہو چکا ہے ۔