نئی دہلی: (ملت ٹائمز) یوپی پولس نے دہلی پولس کے تعاون سے معروف سوشل اکٹویسٹ علی سہراب کاکاوانی کو گرفتار کرلیا ہے ۔ علی سہراب ٹوئٹر پر بہت فعال رہا کرتے تھے اور آر ایس ایس ،بی جے پی کی پالیسیوں کی کھل کر مذمت کرتے تھے ۔لوگوں کا ماننا ہے کہ علی سہراب تنہا بی جے پی اور آر ایس ایس کی پوری ٹرول آرمی پر بھاری پڑتے تھے اور اسی لئے حکومت کے اشارے پر پولس نے انہیں گرفتار کیا ہے ۔
ملت ٹائمز کو حاصل ہونے والی تفصیلات کے مطابق علی سہراب کاکاوانی کو دہلی میں واقع ان کے گھر آنند نگری سے پولس نے گرفتار کیا ہے ۔ دن کے بارہ بجے سول ڈریس میں بارہ سے پندرہ پولس اہلکار ان کے گھر پہونچے اور کہاکہ آپ سے کچھ بات کرنی ہے ہمارے ساتھ چلیے ، اس کے بعد دہلی پولس نے یوپی پولس کے حوالے کردیا ۔ اتر پردیش پولس انہیں لکھنؤ لیکر گئی ہے ۔
دوسری طرف ٹوئٹر پر ہزاروں کی تعداد میں ٹوئٹ کئے جارہے ہیں کہ علی سہرا ب کو رہا کیا جائے ۔ جس وقت یہ خبر لکھی جارہی ہے کہ ریلیز علی سہرات ٹوئٹر پر نمبر ون ٹرینڈ ہے اور ایک لاکھ سے زیادہ ٹوئٹ ہوچکا ہے ۔

Leave a Reply