دہشتگرد تنظیم PKK/YPG نے دریائے فرات کے مشرق میں کلیساوں، ہسپتالوں اور اسکولوں کو اپنے ہیڈ کوارٹروں اور اسلحہ ڈپووں کے طور پر استعمال میں لا کر شدید نقصان پہنچایا ہے: ترکی وزارت دفاع
دہشت گرد تنظیم PKK/YPG نے شام کے علاقے راس العین کے گاوں نقرہ میں ایک اسکول کو مورچے کے طور پر استعمال میں لا کر ناکارہ بنا دیا ہے۔
ترکی کی وزارت دفاع کے ٹویٹر پیج سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق دہشتگرد تنظیم PKK/YPG نے دریائے فرات کے مشرق میں کلیساؤں ، ہسپتالوں اور اسکولوں کو اپنے ہیڈ کوارٹروں اور اسلحہ ڈپووں کے طور پر استعمال میں لا کر شدید نقصان پہنچایا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ راس العین کے گاوں نقرہ کا اسکول بھی ایک مورچے کے طور پر PKK/YPGکے زیر استعمال ہونے کی وجہ سے تباہ و برباد حالت میں ہے۔