آل کولکاتہ مسابقۂ قرآن میں دارالعلوم اسراریہ سنتوشپورکے طالب علم کی اول پوزیشن سے کامیابی 






کولکاتہ: دارالعلوم حمیدیہ مسجدعبدالحمید تلجلہ روڈ کی جانب سے دوسراعظیم الشان آل کولکاتہ مسابقۂ قرآن کریم منعقدکیاگیاجس میں مختلف مدارس کے طلبانے شرکت کی اورحکم کے فرائض دارالعلوم ندوةالعلماء لکھنؤ شعبۂ حفظ وقرأت کے صدرمولاناقاری ریاض، مدرسہ حسینیہ چلمل بیگوسراۓ کے مہتمم مولاناقاری عیسی اورآسنسول جامع مسجدکے امام مفتی قاری خورشیداکرم نے انجام دیے ـ اس موقع پر حفظ وتجوید کے مشہورادارہ دارالعلوم اسراریہ سنتوشپورکے طالب علم اشتیاق احمد مٹیا برج،مسجد تالاب جن کی عمر محض ساڑھے نو سال ہے، انھوں نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اول پوزیشن حاصل کی اورملت نگرکے عبدالرحمن نے دوسری جبکہ محمدفردین نے تیسری پوزیشن حاصل کی ـ کامیاب ہونے والے تمام طلباکوصدرِجلسہ امام عیدین قاری فضل الرحمان، مہمان خصوصی وبنگال حکومت کے وزیرمولاناصدیق اللہ چودھری،مسلم پرسنل لا بورڈ کےمولانا ابو طالب رحمانی،بیلگچھیا کے مولاناحکیم عبدالرحمن جامی،ملی کونسل کے مولانا عبد السبحان ندوی صاحبان کے ہاتھوں انعامات سے نوازاگیاـ اس موقع پرپروگرام کے کنوینر مولاناندیم ندوی نے تمام کامیاب ہونے والے طلبا اوران کے اساتذہ کومبارکباد پیش کی اورکہا کہ ان شاء اللہ اس سے دوسرے طلباء کوبھی حوصلہ ملے گاـ دارالعلوم اسراریہ کےنگران انجینئروقاراحمد نے اول پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم اشتیاق احمد اوران کے استاذ مولانا قاری شریف کو مل کرمبارک بادپیش کی اوراپنی طرف سے خصوصی انعام کااعلان کیاـ مدرسہ کے مہتمم مولانانوشیراحمد نے اس موقع پرکہاکہ اس مدرسہ کے طلبہ کی کامیابی دراصل بزرگان دین کی خصوصی توجہات اورخاص کراس کے بانی وسرپرست اول حضرت مولانااسرارالحق قاسمی رحمہ اللہ کی دعاؤں کاثمرہ اورموجودہ سرپرست قرآن کریم کے عالمی شہرت یافتہ ماہرحضرت قاری صدیق احمد سانسروڈی ترکیسر گجرات دارالعلوم کے شیخ القرا کی توجہات و ہدایات اوراساتذۂ کرام کی مخلصانہ محنتوں کانتیجہ ہےـ ساتھ ہی انھوں نے مدرسہ کے فکر مند معاونین اہل خیر علم دوست حضرات کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ شہر کے باہر سنتوش پور جہاں اہل خیر حضرات بآسانی مدد نہیں پہونچا سکتے اوریہاں کی مقامی آبادی تعلیمی پسماندگی کے ساتھ غربت کے شکار ہے ایسے علاقے میں قائم اس مدرسے کواہل خیرحضرات اپنے خصوصی تعاون سے نوازتے ہیں اوردعاؤں میں یادرکھتے ہیں اورمدرسے کودرپیش روزمرہ کی دشواریوں کودورکرنے کی فکرکرتےہیں ـ ان تمام مخلصین ومعاونین کے ہم خاص طورپرممنون ومشکورہیں،مسابقہ کا اختمام باندہ دارالعلوم کے مہتمم مولانا حبیب گے دعا پرہوئ،

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *