مولانا سلمان ندوی گذشتہ کئی سالوں سے مسلسل تنازع کے شکار تھے اور ندوہ کی انتظامیہ پر بھی مسلسل دباﺅ بن رہاتھاکہ وہ انہیں برطرف کریں ۔
لکھنو (ملت ٹائمز)
دارالعلوم ندوة العلماءنے اپنے سینئر استاد مولانا سلمان ندوی کو بالآخر برطرف کردیاہے ۔ ندوہ کی انتظامیہ نے مولانا سلمان ندوی کو ایک خط بھیج کر کہاہے کہ ندوہ میں ریٹائرمینت کی مدت 65 ہے اور آپ کی یہ عمر پوری ہوچکی ہے ۔ آپ نے مدت میںاضافہ کیلئے درخواست نہیں دی اس لئے آپ کو برطرف کیاجاتاہے ۔
جواب میںمولانا سلمان ندوی نے کہاہے کہ یہ ضابطہ سبھی اساتذہ پر نافذ کیا جائے ۔ جو مدرس پڑھانے کے قابل نہیں ہیں انہیں پہلے وہاں سے برطرف کیا جائے ۔
https://www.facebook.com/148892475184774/photos/pcb.3205211609552830/3205211539552837/?type=3&theater
ہندوستان اور دنیا بھر میں موجود ندوہ کے فضلاءنے دارالعلوم ندوة العلماءکے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے اور کہاہے کہ دیر سے ہی سہی ندوہ نے درست قدم اٹھایاہے ۔
واضح رہے کہ مولانا سلمان ندوی گذشتہ کئی سالوں سے مسلسل تنازع کے شکار تھے اور ندوہ کی انتظامیہ پر بھی مسلسل دباﺅ بن رہاتھاکہ وہ انہیں برطرف کریں ۔






