مدرسہ جامعہ دارالفلاح میں ششماہی امتحان اختتام پذیر

مدرسہ جامعہ دارالفلاح کا سہ روزہ ششماہی امتحان بحسن خوبی مکمل ہوا مدرسہ میں زیر تعلیم طبلہ عربی فارسی نیز طلبہ حفظ بالتجوید کا یہ ششماہی امتحان مکمل تین روز جاری رہا ناظم امتحان مفتی محمد فرمان ومفتی صداقت حسین نے بتایا کہ جامعہ کے جملہ طلبہ نے مکمل تیاری اور پوری مستعدی کیساتھ امتحان میں شرکت کی ۔جامعہ کایہ امتحان شروع کے دو دنوں میں تحریری جبکہ تیسرےدن۔ میں تقریری رہا تحریری امتحان میں عربی اول تا عربی چہارم تقریباستائیس طلبہ شریک رہے اور تیسرےدن شعبہ عربی وفارسی وحفظ بالتجوید کے تقریبا پچاس طلبہ شریک رہے ۔

ممتحن کی حیثیت سے تشریف لائے مہمان خصوصی مولانا شہزاد صاحب ومفتی اویس صاحب وقاری محمد رضوان صاحب وقاری وسیم احمد صاحب نے جامعہ میں زیر تعلیم جمیع طلبہ ومدرسین کی اپنی دعاؤں کے ساتھ حوصلہ افزائی فرمائ امتحان میں خصوصی نگراں مدرسہ ھذا کے ناظم تعلیمات مولانا محمد رضوان صاحب و مولانا ندیم احمد صاحب و مولانا مرغوب الرحمن صاحب نے مکمل ذمہ داری کیساتھ امتحان کو اختتام تک پہنچایا ۔

بعدالامتحان مدرسہ کے ناظم اعلی مولانا محمد سلمان صاحب نے نتیجہ کارڈز تقسیم کرتےہوئے طلبہ کو مستقبل میں مزیدمحنت اور تعلیمی معیار میں اعلی ترقی نصیحت فرمائ اور اس موقع پر مولانا محمد سلمان صاحب نے مدرسہ ھذا کی قلیل مدت میں اس ترقی پر اراکین ومعاونین مدرسہ کو مدرسہ کیلئے انکی خصوصی توجہات پر دعاؤں سے نوازا بعدہ جمیع طلباء کیلئے تین روز کی تعطیل عام کا اعلان فرمایا